David Kaywood is the Senior Associate Pastor of Eastside Community Church in Jacksonville, Florida, and the founder of the website Gospelrelevance.com. The following article is translated and published in Urdu with his permission.
دس اسباب ،خدا دکھ کی اجازت کیوں دیتا ہے؟
خدا دکھ کی اجازت کیوں دیتا ہے؟
اگرچہ یہ دس سے زیادہ ہیں لیکن یہاں چنداسباب ہیں جن کی وجہ سے خدا دکھ کی اجازت دیتا ہے۔
آپ کو یسوع جیسا بنانے کے لیے (رومیوں8:17)۔
آپ کا اُس پر زیادہ انحصار کرنے کے لئے (2 کرنتھیوں 1:9)۔
آپ کی زندگی سے بتوں کو ہٹانے کے لئے (1 یوحنا 5:21)۔
تاکہ آپ دوسروں کو تسلی دینا سیکھیں جو دکھ جھیل رہے ہیں (2 کرنتھیوں 1:4)۔
آپ کو یاد دِلانے کے لئے کہ آپ کا گھر آسمان ہے (یوحنا 15:19)۔
آپ کو شیخی سے بچانے میں مدد کرنے کے لئے (2 کرنتھیوں 12:7)۔
آپ کو کھوئے ہوئے لوگوں کے لیے گہرا اثر دینے کے لئے کیونکہ کوئی بھی چیز کسی غیر ایماندار کی توجہ حاصل نہیں کر سکتی جیسا کہ ایک مسیحی گہرے درد کے درمیان مسیح کے لیے وقف ہے (فلپیوں 1:13)۔
دوسرے مسیحیوں کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے (فلپیوں 1:14)۔
آپ کی آسمان کے لئے مزید آرزو رکھنے کے لئے (فلپیوں 1:23)۔
آپ کے ایمان کو مضبوط کرنے کے لئے (یعقوب 1: 2-4)۔
آخر کار، آپ اور میں ہماری تکلیف کی پوری وجہ نہیں جان پائیں گے جب تک کہ ہم آسمان پر نہ پہنچ جائیں۔ اُس وقت، یسوع ہر آنسو پونچھ دے گا، اورپھر موت نہیں ہوگی۔ موجودہ دکھ جس کا آپ تجربہ کر رہے ہیں اس کا موازنہ اس جلال سے نہیں ہوگا جسے آپ آسمان میں جانیں گے۔ لیکن، ابھی کے لیے، آپ کو دکھ سہنے کی توقع کرنی چاہیے۔ جیسا کہ جان پائپر نے ایک بار کہا تھا، ہم صلیب کو دیکھ کر اور وہاں یسوع کو دیکھ کر نہیں سوچ سکتے کہ ہم بچ جائیں گے۔
مصنف کی اجازت سے شائع کیا گیا۔
مصنف: ڈیوڈ کیوُڈ
مترجم: ویرونیکا
مصنف کے بارے میں: ڈیوڈ کیوُڈ جیکسن وِل فلوریڈا میں ایسٹ سائیڈ کمیونٹی چرچ کے سینئرمعاون پاسبان اور گاسپل ریلیونس ویب سائٹ کے بانی ہیں۔
اُردو میں پی ڈی ایف فائل ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں۔
Discover more from Reformed Church of Pakistan
Subscribe to get the latest posts sent to your email.