Islaahi Kalisiya-e-Pakistan

Charles Spurgeon on The Sweet Sovereignty of God (Urdu)

David Kaywood is the Senior Associate Pastor of Eastside Community Church in Jacksonville, Florida, and the founder of the website Gospelrelevance.com. The following article is translated and published in Urdu with his permission.

خدا کی شیریں حاکمیت از چارلس سپرجن

مسیحی ایمان کے بہت کم عقائد خدا کی حاکمیت سے زیادہ تسلی بخش ہیں۔ یہ آپ کو خوشحالی میں عاجزی سکھاتا ہے، مشکلات میں امید دیتا ہے اور ہر حال میں خوشی عطا کرتا ہے۔ خدا کی حاکمیت کا عقیدہ روح کیلئے مسلسل غذا فراہم کرتا ہے۔

لیکن ہم حاکمیت کی کیسے تعریف کریں؟

آرتھر ڈبلیو پِنک خدا کی حاکمیت کو ا س طرح بیان کرتے ہیں، خدا کی حاکمیت کا مطلب یہ ہے کہ وہ اپنی کامل برتری اور قدرت کا استعمال کرتا ہے۔ وہ ہر مخلوق سے لامحدود طور پر برتر اور اعلیٰ ہے، آسمان و زمین کا مالک ہے۔ وہ کسی کے زیر اختیار نہیں، نہ کسی کے دباؤ میں آتا ہے اور مکمل طور پر خود مختار ہے۔ خدا جو چاہتا ہے وہی کرتا ہے، جیسے چاہتا ہے اور جب چاہتا ہے اور اُس کی مرضی کے بغیر کچھ بھی نہیں ہوتا۔

یہ بالکل درست ہے۔ لیکن ہمیں صرف علمی سطح پر ہی محدود نہیں رہنا چاہیے۔ ہمیں اس سچائی کو نہ صرف اپنے ذہنوں بلکہ اپنے دلوں پر بھی لاگو کرنا ہے۔ اگر ہم پہلے پر عمل کریں اور دوسرے پر نہیں تو ہم جان تو سکتے ہیں کہ الٰہی حاکمیت شیریں ہے لیکن کبھی اس کی مٹھاس نہیں چکھ پائیں گے۔

تو اب ہم کہاں جائیں؟

متی 15:20 پر دیئے گئے ایک خوبصورت وعظ میں ، سلطان الوعظین چارلس سپرجن نے الٰہی حاکمیت کے بارے میں یہ کہا تھا؛

خدا کی حاکمیت سے زیادہ کوئی صفت اُس کے فرزندوں کیلئے تسلی بخش نہیں ہے۔ انتہائی نامساعد حالات میں، سخت ترین آزمائشوں میں، وہ ایمان رکھتے ہیں کہ الٰہی حاکمیت نے ان کے مصائب کو مقرر کیا ہے، الٰہی حاکمیت ان پر غالب ہے اور یہ کہ الٰہی حاکمیت ان کی تقدیس کرے گی۔ خدا کے فرزندوں کو کسی بھی چیز سے زیادہ مضبوطی کے ساتھ جس عقیدے پر قائم رہنا چاہیے، وہ یہ ہے کہ ان کا مالک تمام مخلوقات پر حکمرانی کرتا ہے، خدا کی بادشاہی اس کی تمام کاریگری پر ہے، خدا کا تخت اور اس پر بیٹھنے کا اُس کا اختیار ۔۔۔ یہ وہی خدا ہے جو اپنے تخت پر بیٹھا ہے، جس کی ہم منادی کرتے ہیں اور یہ وہی خدا ہے جس پر ہم مکمل بھروسہ کرتے ہیں۔

خُدا کی حاکمیت ایک ملائم تکیہ ہے جس پر آپ رات کو اپنا سر رکھ سکتے ہیں۔ یہ ایک خوبصورت سچائی ہے کہ نہ صرف یہ کہ خدا ہر چیز پر اختیار رکھتا ہے بلکہ وہ ہر بات، اچھی اور بری کو آپ کی بھلائی اور اپنے جلال کیلئے استعمال کر رہا ہے۔ یہ شیریں تعلیم روح کیلئے ایک دوا ہے جسے آپ زندگی کے کسی بھی موسم میں لے سکتے ہیں۔

مصنف: ڈیوڈ کیوُڈ

مترجِم: ارسلان الحق


Discover more from Reformed Church of Pakistan

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Bible Verse of the Day

Who is this King of glory? The LORD of hosts, He is the King of glory.

Featuring

Discover more from Reformed Church of Pakistan

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

Skip to content