Islaahi Kalisiya-e-Pakistan

Christ Alone – Why Do the 5 Solas Matter Today? (Urdu)

The Five Solas define what the Gospel is and what we must therefore believe. A study of them as laid out in this study series will enable us to be better equipped to declare the Gospel in a Scriptural manner and will also aid us in our defence of the faith, for each is a fundamental truth that cannot be forsaken. 

دورِحاضر میں انجیلی اصلاح کے پانچ اصولوں کی اہمیت

صرف مسیح

یسوع مسیح کے بارے میں ہمارا نظریہ انتہائی اہمیت رکھتا ہے کیونکہ یہ تمام دیگر اصولوں (سولاز) کو آپس میں جوڑنے والا مرکز ہے۔ یہ وہ بنیادی نقطہ ہے جس پر یہ قائم ہیں اور ان کا انحصار ہے۔ یسوع مسیح کی ذات ان اصولوں کی بنیاد اور ان کی مضبوطی کا ذریعہ ہے۔ مسیح کے بارے میں ہمارا ذاتی نظریہ اور سمجھ ہماری زندگی کے ہر حصے اور پہلو کو متاثر کرتی ہے۔

یسوع کون ہے؟

کچھ لوگ یسوع کے وجود کے انکاری ہیں۔ بعض کے مطابق وہ ایک حقیقی شخصیت تھا لیکن صرف یوسف اور مریم کا یا کسی رومی سپاہی کا بیٹا تھا۔ یہ یسوع کو ایک نیک انسان، حتیٰ کہ عظیم شخصیت کے طور پر دیکھتے ہیں لیکن اُسے خدا انسان (کامل خدا اور کامل انسان) کے طور پر تسلیم نہیں کرتے۔ بعض درستی سے یہ مانتے ہیں کہ یسوع ازلی و ابدی ہے اور کنواری سے پیدا ہونے والا ابن خدا ہے۔ لیکن وہ اس بات میں غلطی پر ہیں کہ یسوع کو ذاتی طور پر جاننا ممکن نہیں۔ تاہم، مصلحین نے یہ عظیم سچائی دوبارہ دریافت کی کہ گناہ گار یسوع مسیح کو ذاتی طور پر جان سکتے ہیں۔

یہ سمجھنے کیلئے کہ یسوع کون ہے، اس کی زندگی کو دو حصوں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے۔

پہلا حصہ اُس کی پست حالی پر مشتمل ہے جو اُس کی پیدائش سے لے کر اُس کی موت تک کے حالات کا احاطہ کرتا ہے۔

دوسرا حصہ اُس کی سرفرازی ہے جو اُس کے جی اُٹھنے کے بعد سے لے کر اب تک کے تمام واقعات پر مشتمل ہے۔

واحد راہ

دورِ حاضر میں، جہاں مختلف نظریات کو یکساں طور پر قبول کرنے کا رجحان عام ہو چکا ہے، بائبل مقدس واضح طور پر بیان کرتی ہے کہ یسوع مسیح نہ تو خدا تک پہنچنے کے کئی وسیلوں میں سے ایک ہیں اور نہ ہی سب سے بہتر وسیلہ، بلکہ وہ واحد راہ ہے۔

اور کسی دوسرے کے وسیلہ سے نجات نہیں کیونکہ آسمان کے تلے آدمیوں کو کوئی دوسرا نام نہیں بخشا گیا جس کے وسیلہ سے ہم نجات پا سکیں (اعمال 12:4)۔

مسیح کی پست حالی

یسوع کی ساری زمینی زندگی حلیمی و فروتنی سے پر تھی۔ اُس کی زندگی خدا کی شریعت کے تابع تھی اور اُس نے اُسے کامل طور پر پورا کیا۔ اُس نے اِس زندگی کے مصائب، شیطان کی آزمائشوں اور گناہ گاروں کی ناقابل برداشت عداوت کو برداشت کیا۔ یہ سب اُس نے خدا کی شریعت کو کامل طور پر پورا کرنے کیلئے کیا۔

١۔ زندگی میں فروتنی

یسوع کی شخصیت اور کام سے متعلق اے اے ہوج بیان کرتا ہے کہ

ناصرت کا یسوع ایک حقیقی انسان تھا اور انسانیت کی ساری خصوصیات کا حامل تھا۔ وہ روح القدس کی قدرت سےپیٹ میں پڑا اور کنواری مریم سے پیدا ہوا۔ وہ مکمل طور پر گناہ سے پاک تھا۔ وہ خدا سے کسی طور بھی کم نہیں، خدا کا ازلی و ابدی بیٹا۔ اِس کے ساتھ ہی یہ خؒدا اور انسان ایک ہی شخصیت ہے۔ یہ شخصیت خدا کی ازلی و ابدی بیٹے کی شخصیت ہے جس نے وقت کے اندر اپنی ذات کے ساتھ ایک اتحاد اختیار کیا ۔ اگرچہ وہ ایک ہی شخصیت ہے لیکن مسیح میں الٰہی اور انسانی فطرتیں نہ تو آپس میں ملی ہوئی ہیں اور نہ ہی خلط ملط۔ بلکہ وہ دو خالص اور الگ الگ فطرتیں ہیں، الٰہی اور انسانی، جو ہمیشہ کے لئے ایک شخصیت کو تشکیل دیتی ہیں۔ (اے اے ہوج، دی کنفیشن آف فیتھ، صفحہ نمبر 138)

٢۔ موت میں فروتنی

یسوع موت میں بھی فروتن رہا۔ ان کے بارہ شاگردوں میں سے ایک، یہوداہ نے اُسے دھوکہ دیا۔ باقی شاگردوں نے اُسے چھوڑ دیا۔ دنیا نے اُس کا مذاق اڑایا اور اُسے رد کر دیا۔ اُسے اُس کے یہودی حریفوں اور پیلاطس نے سزا دی۔

یسوع نے اکیلے خدا کے غضب کو برداشت کیا اور گناہوں کی معافی کیلئے اپنی جان کو رضا کارانہ طور پر قربانی کے طور پر پیش کیا۔ اُس نے صلیب کی انتہائی تکلیف دہ، شرمناک اور لعنتی موت کو برداشت کیا (فلپیوں 5:2-8 )۔ وہ دفن ہوا اور تین دِن تک قبر میں رہا۔

مسیح کی سرفرازی

مسیح کی سرفرازی اُس کے مردوں میں سے جی اُٹھنے سے ظاہر ہوتی ہے۔ وہ اپنی قدرت سے مردوں میں سے جی اُٹھا اور جی اُٹھنے کے بعد بہت سے لوگوں نے اُسے دیکھا۔ وہ اُسی بدن کے ساتھ جی اُٹھا جسے صلیب پر کیلوں سے چھیدا گیا تھا اور اب اُس پر موت کا کوئی اختیار نہیں (مکاشفہ 18:1)۔ جی اُٹھنے کے چالیس دِن بعد، وہ آسمان پر اُٹھا لیا گیا (اعمال 9:1-11)۔ وہ اپنے باپ کے دہنے ہاتھ پر عزت اور اختیار کے ساتھ براجمان ہے (زبور 1:110)۔ وہ ایک دن بڑی قدرت اور بڑے جلال کے ساتھ واپس آئے گا تاکہ راستی سے دنیا کی عدالت و انصاف کرے۔

سوالات

١۔ یسوع کی پست حالی کے مرکزی حصے کون سے ہیں؟ اور یہ کیوں اتنے اہم ہیں؟

٢۔ یسوع کی سرفرازی کے مرکزی حصے کون سے ہیں؟ اور یہ کیوں اتنے اہم ہیں؟

٣۔ یسوع کے بارے میں لوگوں کے مختلف نظریات کے پیش نظر، مسیح کے بارے میں بائبل مقدس کی تعلیمات پر قائم رہنا اتنا ضروری کیوں ہے؟


Discover more from Reformed Church of Pakistan

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Bible Verse of the Day

He is the Rock, His work is perfect; For all His ways are justice, A God of truth and without injustice; Righteous and upright is He.

Featuring

Discover more from Reformed Church of Pakistan

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

Skip to content