The Form of Presbyterial Church-Government was authored by the Westminster Assembly, which convened from 1643 to 1648. It was formally approved by the General Assembly of the Church of Scotland at the Assembly in Edinburgh on 10 February 1645, Session 16, to serve as a regulation for the governance of the Church. This esteemed work has been translated into Urdu by Pastor Arslan Ul Haq of the Reformed Church of Pakistan.
ضابطہ بزرگانی (پریسبیٹریل) کلیسیائی نظام
دیگر کلیسیائی حکام
جیسے یہودی جماعت میں عوام کے بزرگ شامل تھے جو کاہنوں اور لاویوں کے ساتھ مل کر کلیسیا کے انتظام میں شریک تھے (2 تواریخ 8:19-10) ویسے ہی مسیح نے اپنی کلیسیا میں ایک نظام حکومت کو قائم اور کلیسیائی حکام کو مقرر کیا ہے۔ مسیح نے اپنے کلام کے خادموں کے علاوہ کچھ افراد کو کلیسیا کے انتظام کیلئے خاص نعمتوں سے نوازا اور جب وہ اس کیلئے بلائے جائیں تو اُن کو اُن نعمتوں کے مطابق عمل کرنے کا اختیار بھی دیا۔ یہ افراد کلیسیا کے انتظام میں خادمین کے ساتھ مل کر انتظامی امور سر انجام دیتے ہیں (رومیوں 7:12-8، 1 کرنتھیوں 28:12)۔ اصلاحی کلیسیائیں عموماً ان عہدیداروں کو بزرگ کہتی ہیں۔
Discover more from Reformed Church of Pakistan
Subscribe to get the latest posts sent to your email.