Islaahi Kalisiya-e-Pakistan

Scripture Alone – Why Do the 5 Solas Matter Today? (Urdu)

The Five Solas define what the Gospel is and what we must therefore believe. A study of them as laid out in this study series will enable us to be better equipped to declare the Gospel in a Scriptural manner and will also aid us in our defence of the faith, for each is a fundamental truth that cannot be forsaken. 

دورِحاضر میں انجیلی اصلاح کے پانچ اصولوں کی اہمیت

صرف بائبل مقدس

سب سے بڑھ کر، اصلاح کا مطلب بائبل مقدس کی (تعلیمات کی طرف) طرف واپس لوٹنا تھا اور یہ واپسی آج بھی اتنی ہی ضروری ہے جتنی اُس وقت تھی۔ ہم جس معاشرے میں رہتے ہیں، وہ بائبل مقدس کو بڑی حد تک نظرانداز یا مسترد کر چکا ہے۔ حتیٰ کہ بعض مسیحی بھی بائبل مقدس کے اختیار اور صداقت پر یا اِس کے معتبر ہونے پر شک کرتے ہیں۔ کچھ لوگ خوشی سے ایسی باتوں کو قبول کرتے ہیں جو بائبل مقدس کی تعلیمات سے متضاد ہیں۔ دیگر ایک ایسے روایتی طرز عمل کی پیروی کرتے ہیں جو بائبل مقدس کو ان کے نظریات کے مطابق ڈھال دیتا ہے، بجائے اس کے کہ ان کے عقائد و نظریات بائبل مقدس کے مطابق ہوں۔نتیجہ یہ ہے کہ عملی زندگی میں بائبل مقدس ان لوگوں کی جانب سے نظر انداز یا مسترد کر دی جاتی ہے جو اس کی عزت کرنے کا دعویٰ کرتے ہیں۔

ہمیشہ چیلنج کا سامنا

ابتدا سے ہی خدا کے کلام پر بھروسے کو چیلنج کیا جاتا رہا ہے۔

خدا کے سب سے بڑے دشمن ابلیس نے ہمارے پہلے والدین کو درخت کا پھل کھانے سے متعلق جھوٹ بولا اور کہا، تم ہرگز نہ مرو گے (پیدائش 4:3) حالانکہ خدا نے اُن سے اِس کے برعکس فرمایا تھا۔ صدیوں سے مختلف طریقوں سے بائبل مقدس پر ہمارے ایمان کو کمزور کرنے کی کوششیں جاری رہی ہیں۔ ہر دور کے مسیحیوں کو کسی نہ کسی نئے انداز میں اس چیلنج کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اگرچہ یہ چیلنج وقت کے ساتھ اپنی شکل بدل لیتا ہے، لیکن اس کا مقصد ہمیشہ ایک ہی رہتا ہے: خدا کے کلام پرہمارے ایمان کو کمزور کرنا۔ اِسی لئے، دورِحاضرہ کی کلیسیا اور مسیحیوں کے لئے یہ ضروری ہے کہ وہ ہوشیار اور خبردار رہیں تاکہ اس چیلنج کا مقابلہ کر سکیں۔

ایک مضبوط بنیاد

یہ جانچنا کہ بائبل مقدس کہاں سے آئی، یہ کن باتوں پر مشتمل ہے اور یہ کیوں دی گئی، ہمیں یہ سمجھنے میں مدد دیتا ہے کہ کیوں صرف بائبل مقدس اتنی مضبوط بنیاد ہے۔

بائبل مقدس کا سارا مواد ہمارے خدائے ثالوث کی طرف سے ہے۔ پولس نوجوان پاسبان تیمتھیس کو بتاتا ہے کہ ہر ایک صحیفہ خدا کے الہام سے ہے (2 تیمتھیس 16:3)۔ خدا کا الہام ایک واحد یونانی لفظ ہے، تھیوپنیوسٹس، جس کا مطلب ہے خدا کا سانس۔ اس لئے بائبل مقدس خدا کے الہام سے ہے. 2 پطرس 21:1 میں اس بات کی وضاحت کی گئی ہے، کیونکہ نبوت کی کوئی بات آدمی کی خواہش سے کبھی نہیں ہوئی بلکہ آدمی روح القدس کی تحریک کے سبب سے خدا کی طرف سے بولتے تھے۔

بائبل مقدس تقریباً پندرہ سو سال کے عرصے میں چالیس مصنفین نے لکھی۔ یہ مصنفین مختلف پس منظر اور تین مختلف براعظموں (ایشیا، افریقہ اور یورپ) سے تعلق رکھتے تھے۔ بائبل مقدس چھیاسٹھ کتب کا مجموعہ ہے ، انتالیس پرانے عہد نامہ میں اور ستائیس نئے عہد نامہ میں۔ بائبل مقدس کی ابتدا تخلیق سے ہوتی ہے، پھر انسان کے گناہ میں گرنے اور موعودہ مسیح یسوع کا بیان ہے اور پھر اس کی کنواری سے پیدایش، خدمت، موت اور جی اُٹھنے اور اسکی دوسری آمد اور آخری عدالت کا خلاصہ پیش کرتی ہے۔

ویسٹ منسٹر اقرارالایمان بیان کرتا ہے۔

۔۔۔وہ سب سے اعلیٰ منصف جس کے ذریعے تمام مذہبی تنازعات کا فیصلہ کیا جانا چاہیے اور تمام مجالس کے فیصلوں، قدیم مصنفین کی آراء، انسانوں کے عقائد اور نجی روحوں کو جانچا جانا چاہیے اور جس کے فیصلے کو ہمیں قبول کرنا چاہیے، وہ اور کوئی نہیں ہو سکتا بلکہ روح القدس ہے جو بائبل مقدس میں بول رہا ہے۔(ویسٹ منسٹر اقرارالایمان ، باب اوّل، جز 10)

پریسبیٹیرین یہ بھی ایمان رکھتے ہیں کہ

خدا کا کلام خاص کر یہ سکھاتا ہے کہ خدا کی بابت انسان کو کیا ایمان رکھنا چاہیے اور خدا نے انسان کو کیا ذمہ داری دے رکھی ہے۔ (ویسٹ منسٹر مختصر کیٹی کزم، سوال و جواب نمبر 3)

صرف میری بائبل اور میں کا رویہ

صرف بائبل مقدس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہمیں عقائد، اقرارالایمان اور ایمان سے متعلق تحریری بیانات کی ضرورت نہیں ہے۔ بلکہ یہ دستا ویز الٰہیات کی وضاحت کیلئے مددگار ہیں۔ ہر دور کے علما نے ان پر مباحثے کئے ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ یہ بائبل مقدس کی تعلیمات کے مطابق ہیں۔

اس لئے، اصل سوال خدا کے کلام اور انسان کے عقیدے کے درمیان نہیں ہے جیسا کہ اکثر دکھایا جاتا ہے بلکہ خدا کے لوگوں کی جماعت کے آزمائے اور ثابت شدہ ایمان اور عقائد کے منکر کی ذاتی رائے اور بے اعانت حکمت کے درمیان ہے۔ (آرچیبالڈ الیگزینڈر ہوج، اقرارالایمان، صفحہ نمبر 2)

مصلحین کا صرف بائبل مقدس پر اصرار کلیسیا کو اس بات کی طرف واپس لے آیا کہ بائبل مقدس کو ہی حتمی اختیار تسلیم کیا جائے۔ ماضی میں جو کچھ ہوا، اسے یاد رکھنا ضروری ہے لیکن اس سے بھی زیادہ اہم یہ ہے کہ ہم سمجھیں کہ صرف بائبل مقدس پر انحصار کرنے سے ہماری زندگیوں، ہماری معاشرے اور ہمارے حکومتی نظام پر کیا اثرات مرتب ہوں گے اور اس کے کیا فوائد ہوں گے۔

سوالات

١۔ ہم کس طرح صرف بائبل مقدس کی مرکزی اہمیت کو کھو سکتے ہیں؟ آپ کو اپنی ذاتی زندگی میں سب سے زیادہ کس بات کا خیال رکھنا چاہیے؟

٢۔ بائبل مقدس کے اہم ترین موضوعات کون سے ہیں؟ یہ موضوعات اتنے اہم کیوں ہیں؟

٣۔ اقرارالایمان کس طرح ہمارے لئے مددگار ہیں؟ ہم ان پر کیوں اعتماد کر سکتے ہیں اور انہیں کس طرح جانچ سکتے ہیں؟


Discover more from Reformed Church of Pakistan

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Bible Verse of the Day

Then God saw their works, that they turned from their evil way; and God relented from the disaster that He had said He would bring upon them, and He did not do it.

Featuring

Discover more from Reformed Church of Pakistan

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

Skip to content