The Form of Presbyterial Church-Government was authored by the Westminster Assembly, which convened from 1643 to 1648. It was formally approved by the General Assembly of the Church of Scotland at the Assembly in Edinburgh on 10 February 1645, Session 16, to serve as a regulation for the governance of the Church. This esteemed work has been translated into Urdu by Pastor Arslan Ul Haq of the Reformed Church of Pakistan.
ضابطہ بزرگانی (پریسبیٹریل) کلیسیائی نظام
اُستاد یا معلم
بائبل مقدس پاسبان کی طرح اُستاد کے نام اورعہدے کو بھی پیش کرتی ہے (1 کرنتھیوں 28:12 , افسیوں 11:4)۔
پاسبان کی طرح اُستاد بھی کلام کا خادم ہے اور اُسے بھی ساکرامنٹوں کی ادائیگی کا اختیار حاصل ہے۔
خداوند نے کلام کی خدمت میں مختلف نعمتیں اور ان نعمتوں کے مطابق مختلف ذمہ داریاں عطا کی ہیں (رومیوں 6:12-8 ، 1 کرنتھیوں 1:12 اور 4-7)۔ یہ نعمتیں ایک ہی خادم میں موجود ہو سکتی ہیں اور وہ ان کے مطابق کام کر سکتا ہے (1 کرنتھیوں 3:14 ، 2 تیمتھیس 2:4، ططس 9:1)۔ لیکن جہاں ایک ہی جماعت میں کئی خادم موجود ہوں، وہاں ان کو ان نعمتوں کے مطابق مختلف خدمات کے لیے منتخب کیا جا سکتا ہے جن میں وہ سب سے زیادہ ماہر ہوں (1 پطرس 10:4-11)۔ جو شخص بائبل مقدس کی تفہیم، صحیح تعلیم دینے، اور اعتراض کرنے والوں کو قائل کرنے میں زیادہ ماہر ہو، بہ نسبت عملی اطلاق کے اور اسی کے مطابق اس سے کام لیا جائے، وہ اُستاد یا معلم ( ڈاکٹر) کہلایا جا سکتا ہے (پیش کردہ حوالہ جات اس بات کی دلیل ہیں جو بیان کی گئی ہے)۔ تاہم، اگر کسی مخصوص جماعت میں صرف ایک خادم موجود ہو، تو اسے اپنی استطاعت کے مطابق خدمت کا سارا کام سرانجام دینا ہوگا (1 تیمتھیس 2:6، 2 تیمتھیس 2:4، ططس 9:1)۔
اُستاد یا معلم کی سب سے اہم اور عمدہ خدمات اسکولوں اور جامعات میں ہوتی ہیں۔ جیسے ازمنہ قدیم میں انبیا کے مدارس میں تعلیم دی جاتی تھی اور یروشلیم میں گملی ایل اور دیگر علما نے بطور معلم تعلیم دی۔
Discover more from Reformed Church of Pakistan
Subscribe to get the latest posts sent to your email.