The Form of Presbyterial Church-Government was drawn up by the Westminster Assembly which met from 1643-48. It was approved by the General Assembly of the Church of Scotland in 1645 to regulate the government of the church.
ویسٹ منسٹر اسمبلی آف ڈِیوائنز نے بزرگانی یعنی پریسبیٹیریل کلیسیائی نظام کے اِس ضابطہ کو 1643-1648 ء کے دوران میں مرتب کیا۔اسے 10 فروری 1645 ء کو ایڈنبرا میں کلیسیائے اسکاٹ لینڈ کی جنرل اسمبلی کے سولہویں اجلاس میں کلیسیا ئی حکومت کو منظم کرنے کیلئے منظور کیا گیا۔
ضابطہ بزرگانی (پریسبیٹریل) کلیسیائی نظام
دیباچہ
یسوع مسیح، جس کے کندھے پرسلطنت ہے اور جس کا نام عجیب مشیر، خدائے قادر، ابدیت کا باپ اور سلامتی کا شہزادہ ہے جس کی سلطنت کے اقبال اور سلامتی کی کچھ انتہا نہ ہو گی ، وہ داؤد کے تخت اور اُس کی مملکت پر آج سے ابد تک حکمران رہے گا اور عدالت اور صداقت سے اُسے قیام بخشے گا (یسعیاہ 6:9-7) جسے باپ کی طرف سے آسمان اور زمین کا کل اختیار دیا گیا ہے (متی 18:28-20) اور جسے اُس نے مردوں میں سے جلا کر اپنی دہنی طرف آسمانی مقاموں پر بٹھایا۔ اور ہر طرح کی حکومت اور اختیار اور قدرت اور رِیاست اور ہر ایک نام سے بہت بلند کیا جو نہ صرف اِس جہان میں بلکہ آنے والے جہان میں بھی لیا جائے گا۔ اور سب کچھ اُس کے پاؤں تلے کر دِیا اور اُس کو سب چیزوں کا سردار بنا کر کلِیسیا کو دے دِیا۔ اور سب کُچھ اُس کے پاؤں تلے کر دِیا اور اُس کو سب چیزوں کا سردار بنا کر کلیسیا کو دے دِیا (افسیوں 20:1-23)۔ جو سب آسمانوں سے بھی اُوپر چڑھ گیا تاکہ سب چیزوں کو معمور کرے اور کلیسیا کیلئے انعامات حاصل کئے اور کلیسیا کو خدام دئے تاکہ مقدّس لوگ کامل بنیں اور خدمت گذاری کا کام کیا جائے اور مسیح کا بدن ترقی پائے (افسیوں 8:4-12)۔
افسیوں 8:4-11 کا موازنہ زبور 18:68 سے کریں۔
Discover more from Reformed Church of Pakistan
Subscribe to get the latest posts sent to your email.