Islaahi Kalisiya-e-Pakistan

The Good News of Limited Atonement – Urdu

Dr. Kevin DeYoung is the Senior Pastor at Christ Covenant Church in Matthews, North Carolina, and an Associate Professor of Systematic Theology at Reformed Theological Seminary in Charlotte, North Carolina. He has authored several books and articles. This article, sourced from ClearlyReformed.org, has been translated and published with permission.

مخصوص کفارہ کی خوشخبری

مخصوص کفارہ کی تعلیم، جو (ٹیولپ)میں (انگریزی حرف) ایل کے تحت آتی ہے، سکھاتی ہے کہ مسیح مؤثر طور پر صرف اُن ہی لوگوں کو نجات دیتا ہے جن کا ازل سے نجات کے لئے چناؤ کیا گیا ہے (اصولاتِ مجلس ڈارٹ، اصول 2، توضیح 8)۔ جیسا کہ ارسیناس ہائیڈل برگ کیٹی کزم کی تفسیر میں وضاحت کرتا ہے کہ مسیح کی موت ہر ایک کے لئے تھی، کیونکہ یہ اِس بات سے متعلق ہے کہ اس نے جو کفارہ فراہم کیا، وہ کافی تھا، لیکن یہ اس بات سے متعلق نہیں ہے کہ اس کفارے کا اطلاق کس پر ہوتا ہے۔ دوسرے لفظوں میں، مسیح کی موت پوری دنیا کے گناہوں کا کفارہ دینے کے لیے کافی تھی لیکن یہ خدا کی مرضی تھی کہ یہ مؤثر طریقے سے صرف اُن ہی لوگوں کو بچائے جن کا ازل سے چناؤ کیا گیا اور باپ کی طرف سے مسیح کو دئے گئے۔

مخصوص نجات کو اکثر زیادہ موزوں اصطلاح سمجھا جاتا ہے کیونکہ اِس تعلیم کا مقصد خدا کے رحم کو محدود کرنا نہیں ہے بلکہ یہ واضح کرنا ہے کہ یسوع زمین پر ہر گنہگار کی جگہ نہیں مرا تھا بلکہ اپنے مخصوص لوگوں کے لئے۔یہی وجہ ہے کہ یوحنا 6 باب بیان کرتا ہے کہ یسوع اُن لوگوں کو بچانے کے لئے آیا جو باپ نے اُسے دئے اور متی 21:1 کے مطابق وہ اپنے لوگوں کے لئے موا اور یوحنا 13:15 کے مطابق اپنے دوستوں کے لئےاور اعمال 28:20 کے مطابق کلیسیا کے لئے اور افسیوں 25:5 کے مطابق اپنی دلہن کے لئے اور افسیوں 4:1 کے مطابق مسیح یسوع میں چنیدہ لوگوں کے لئے۔

مخصوص فدیہ کی تعلیم کی وضاحت اور دفاع کرنا اِس لئے اہم ہے کیونکہ یہ انجیل کےاصل مفہوم کو واضح کرتی ہے۔کیا ہمیں کہنا چاہیے کہ مسیح اِس لیے موا تاکہ گناہ گار اُس کے پاس آسکیں؟یا مسیح گناہ گاروں کےلئے موا؟ کیا مسیح کی صلیبی قربانی نے یہ ممکن کیا کہ گناہ گار خدا کے پاس آ سکیں؟ یا مسیح کی صلیبی قربانی درحقیقت گناہ گاروں کی خدا کے ساتھ صلح کر واتی ہے؟ دوسرے الفاظ میں، کیا یسوع مسیح کی موت ہمیں قابلِ نجات بناتی ہے یا ہمیں نجات یافتہ بناتی ہے؟

اگر کفارہ خاص طور پر اور صرف بھیڑوں کے لیے نہیں ہے، تو ہم یا تو نظریہ آفاقیت کے قائل ہیں یعنی مسیح ساری دنیا کے لئے موا اور اِس لئے سب نجات یافتہ ہیں، یا پھر ہمارے لئے عوضی کفارہ مکمل نہیں۔چارلس سپرجن نے مشاہدہ کیا کہ ہمیں اکثر کہا جاتا ہے کہ ہم مسیح کے کفارے کو محدود کرتے ہیں کیونکہ ہم کہتے ہیں کہ مسیح نے تمام لوگوں کے لئے کفارہ نہیں دیا، ورنہ تمام لوگ نجات یافتہ ہوتے۔ اِس کے برعکس، سپرجن نے کہا، ہم کہتے ہیں کہ مسیح اِس طرح موا کہ اُس نے ایسی بہت بڑی تعداد کی نجات کو یقینی بنایا جسے کوئی شمار نہیں کر سکتا، جو مسیح کی موت کے ذریعے نہ صرف نجات پا سکتی ہے، بلکہ نجات یافتہ ہے، لازمی نجات پائے گی اور کسی بھی صورت میں نجات سے محروم نہیں ہو سکتی۔

مسیح ہمارے پاس صرف یہ کہنے نہیں آتا کہ، میں نے اپنا حصہ ادا کردیا ہے۔ میں نے اپنی جان سب کے لیے وقف کر دی ہے کیونکہ مجھے دنیا کے ہرایک فرد سے نجات بخش محبت ہے۔اب اگر تم صرف ایمان لا کر میرے پاس آؤ گے تو میں تمہیں بچا سکتا ہوں۔ اِس کے بجائے وہ ہم سے کہتا ہے،مجھے تمہاری خطاؤں کے سبب سے گھایل کیا گیا اور تمہاری بدکرداری کے باعث کچلا گیا (یسعیاہ 5:53)۔ میں نے اپنے خون سے ہر ایک قبیلہ اور اہل زبان اور امت اور قوم میں سے خدا کے واسطے لوگوں کو خرید لیا (مکاشفہ 9:5)۔میں آپ تمہارے گناہوں کو اپنے بدن پر لئے ہوئے صلیب پر چڑھ گیا تاکہ تم گناہوں کے اعتبار سے مر کر راست بازی کے اعتبار سے جیو۔میرے زخم صرف شفا کی دستیابی کو ممکن نہیں بناتے۔ اُن سے تم نے شفا پائی (1 پطرس 24:2)۔

ہمارے اچھے چرواہے کی حمد ہو، جس نے نہ صرف نجات کو ممکن بنایا بلکہ خدا کے غضب کو جسم و روح میں برداشت کیا، لعنت اٹھائی اور بھیڑوں کے لئے اپنی جان دی(یوحنا 11:10)۔

مصنف کی اجازت سے شائع کیا گیا۔

مصنف:  کیون ڈی ینگ

مترجم: ارسلان الحق

مصنف کے بارے میں

ڈاکٹرکیون ڈی ینگ کرائسٹ کاونینٹ چرچ میتھیوز نارتھ کیرولائنا کے سینئر پاسبان، رِیفارمڈ تھیالوجیکل سیمنری شارلٹ نارتھ کیروْلائنا میں باقاعدہ علم الٰہی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر اور کئی کتب اور مضامین کے مصنف ہیں۔


Discover more from Reformed Church of Pakistan

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Bible Verse of the Day

But seek first the kingdom of God and His righteousness, and all these things shall be added to you.

Featuring

Discover more from Reformed Church of Pakistan

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

Skip to content