We believe in one God,
the Father almighty,
maker of heaven and earth,
of all things visible and invisible.
And in one Lord Jesus Christ,
the only Son of God,
begotten from the Father before all ages,
God from God,
Light from Light,
true God from true God,
begotten, not made;
of the same essence as the Father.
Through him all things were made.
For us and for our salvation
he came down from heaven;
he became incarnate by the Holy Spirit and the virgin Mary,
and was made human.
He was crucified for us under Pontius Pilate;
he suffered and was buried.
The third day he rose again, according to the Scriptures.
He ascended to heaven
and is seated at the right hand of the Father.
He will come again with glory
to judge the living and the dead.
His kingdom will never end.
And we believe in the Holy Spirit,
the Lord, the giver of life.
He proceeds from the Father and the Son,
and with the Father and the Son is worshiped and glorified.
He spoke through the prophets.
We believe in one holy catholic and apostolic church.
We affirm one baptism for the forgiveness of sins.
We look forward to the resurrection of the dead,
and to life in the world to come. Amen.
نقایاہ کا عقیدہ
میں ایمان رکھتا ہوں ایک خدا قادر مطلق باپ پر جو آسمان وزمین اور سب دیکھی اور ان دیکھی چیزوں کا خالق ہے۔اور ایک خداوند یسوع مسیح پرجو خدا کا اکلوتا بیٹا ہے۔کل عالموں سے پیشتر اپنے باپ سے مولود۔ خدا سے خدا۔ نور سے نور۔ حقیقی خدا سے حقیقی خدا۔مصنوع نہیں بلکہ مولود۔اس کا اور باپ کا ایک ہی جوہر ہے۔اس کے وسیلے سے کل چیزیں بنیں۔ وہ ہم آدمیوں کے لئے اور ہماری نجات کے واسطے آسمان پر سے اتر آیا۔اور روح القدس کی قدرت سے کنواری مریم سے مجسم ہوا۔ اور انسان بنا۔ اور پنطس پیلاطس کے عہد میں ہمارے لئے مصلوب بھی ہوا۔اس نے دکھ اٹھایا اور دفن ہوا۔ اور تیسرے دن پاک نوشتوں کے بموجب جی اٹھا۔اور آسمان پر چڑھ گیا۔ اور باپ کی دہنی طرف بیٹھا ہے۔ وہ جلال کے ساتھ زندوں اور مردوں کی عدالت کے لئے پھر آئے گا۔اس کی سلطنت ختم نہ ہوگی۔اور میں ایمان رکھتا ہوں روح القدس پرجو خداوند ہے اور زندگی بخشنے والا ہے۔ وہ باپ اور بیٹے سے صادر ہے۔اس کی باپ اور بیٹے کے ساتھ پرستش وتعظیم ہوتی ہے۔وہ نبیوں کی زبانی بولا۔میں ایک پاک کاتھولک رسولی کلیسیا پر ایمان رکھتا ہوں۔ میں ایک بپتسمہ کا جو گناہوں کی معافی کے لئے ہے اقرار کرتا ہوں۔ اور مردوں کی قیامت اور آئندہ جہان کی حیات کا انتظارکرتا ہوں۔آمین