The Form of Presbyterial Church-Government was authored by the Westminster Assembly, which convened from 1643 to 1648. It was formally approved by the General Assembly of the Church of Scotland at the Assembly in Edinburgh on 10 February 1645, Session 16, to serve as a regulation for the governance of the Church. This esteemed work has been translated into Urdu by Pastor Arslan Ul Haq of the Reformed Church of Pakistan.
ضابطہ بزرگانی (پریسبیٹریل) کلیسیائی نظام
مخصوص کرنے کے اختیار کی بابت
تخصیص کا عمل پریسبیٹیری (کلیسیائی بزرگوں کی مجلس) کے زیر اختیار ہے (1 تیمتھیس 14:4)۔
تخصیص کے سارے عمل کا اختیار پوری پریسبیٹیری کے پاس ہے اور جب ایک سے زیادہ جماعتیں اس میں شامل ہوں، چاہے وہ جماعتیں مستقل ہوں یا غیر مستقل، یا ان کے عہدیداروں یا ارکان کی نوعیت کچھ بھی ہو۔ اس کا مطلب ہے کہ مخصوصیت کے معاملے میں جماعتوں کی تعداد یا نوعیت سے کوئی فرق نہیں پڑتا بلکہ اہم یہ ہے کہ پریسبیٹیری پورے اختیار کے ساتھ تخصیص کا عمل انجام دے (1 تیمتھیس 14:4)۔
یہ ازحد ضروری ہے کہ کوئی ایک جماعت جو باآسانی مل کر کام کر سکتی ہو، اپنی طرف سے مخصوص کرنے کا مکمل اختیار نہ لے؛
١۔ کیونکہ بائبل مقدس میں ایسی کوئی مثال نہیں ملتی کہ کسی ایک جماعت نے از خود مخصوصیت کا اختیار استعمال کیا ہو ، خاص طور پر جب وہ دوسری جماعتوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے قابل ہو۔ اس کے علاوہ، بائبل مقدس میں ایسی کوئی ہدایت یا قاعدہ نہیں ہے جو اس عمل کی حمایت کرتا ہو۔
٢۔ کیونکہ بائبل مقدس میں ایسی مثالیں موجود ہیں جہاں پریسبیٹیری نے ایک سے زیادہ جماعتوں میں مخصوصیت کا عمل سر انجام دیا جیسا کہ یروشلیم کی کلیسیا میں تھا، جہاں کئی جماعتیں ایک ہی پریسبیٹیری کے زیر اختیار تھیں۔ اِسی پریسبیٹیری نے ان جماعتوں کیلئے تخصیص کا عمل سر انجام دیا۔
وہ تعلیم دینے والے بزرگ جو منظم طریقے سے خدمت کرتے ہیں، خواہ وہ شہروں میں ہوں یا دیہاتوں میں، وہی وہ افراد ہیں جن کے لئے ہاتھ رکھنے کا عمل (تخصیص کرنے کا عمل) مخصوص ہے اور یہ عمل ان جماعتوں کیلئے ہے جو ان کے (پریسبیٹیری) دائرہ اختیار میں آتی ہیں۔
Discover more from Reformed Church of Pakistan
Subscribe to get the latest posts sent to your email.