Islaahi Kalisiya-e-Pakistan

What God Really Wants from You – Urdu

میں وہ کبھی نہیں بھولوں گا جو ڈونلڈ آرتھر کارسن  نے ایک مرتبہ اپنے ایک لیکچر کے دوران کہا۔
میں کاونینٹ تھیالوجیکل سیمنری کے کیمپس پر تھا۔ میں وہاں ایک دورے پر تھا اور میرے دورے کا مقصد چیپل اور ایک لیکچر سننےکا تجربہ حاصل کرنا تھا۔ کاونینٹ سیمنری میں عموماً مقامی پاسبان اور طالبعلم کو کلام سنانے کا موقع دیا جاتا ہے۔ لیکن اِس بار اُنہوں  نے ڈی اے کارسن کو آنے کے لئے راضی کر لیا۔ مجھے اِس بات کا کوئی اندازہ نہیں تھا جب میں اپنے دورے کو ترتیب دے رہا تھا، لیکن جب مجھے معلوم ہوا کہ وہ وعظ پیش کریں گے تو میں بہت خوش اور پُرجوش تھا۔
کارسن کا وعظ دکھوں پر تھا۔ اُنہوں  نے (میرے خیال میں) مسیحیوں کو دکھوں میں قائم رہنے کے لئے چھ نکات پیش کئے۔چوتھا نکتہ پیش کرنے کے بعد اُنہوں  نے ایک تبصرہ کیا جو مجھے اب بھی یاد ہے کہ خدا آپ کی (خدا کو سمجھنے سے) سمجھ سے زیادہ آپ کا (اُس پر) توکل چاہتا ہے۔
یہ بات عہد جدید کے ایک بہترین عالم کی طرف سے ہے۔ یہ بات ایک ایسے شخص کی طرف سے ہے جو اپنے دِن کا بیشتر حصہ مطالعے میں صرف کرتا ہے۔ یہ بات ایک ایسے شخص کی طرف سے ہے جس نے اپنی جوانی کا بیشتر حصہ فہم حاصل کرنے میں گزارا ہے۔
کارسن کے مطابق، خدا واقعتاً آپ سے آپ کی سمجھ سے زیادہ آپ کا توکل چاہتا ہے۔
یہاں کارسن کا نکتہ یہ تھا کہ زندگی کی آزمایشوں اور مصیبتوں کے درمیان خدا چاہتا ہے کہ آپ اُس کے کردار پر توکل کریں، اِس بات کو سمجھنے سے زیادہ کہ ایسا کیوں ہو رہا ہے۔
جی ہاں، بائبل کو سمجھنا ازحد اہم ہے۔
جی ہاں، ہر مسیحی کو عرفان الٰہی میں ترقی کرنے کیلئے جانفشانی کرنی چاہیے۔
جی ہاں، مطالعہ ہر مسیحی کی زندگی میں اولین ترجیح ہونا چاہیے۔
لیکن علم کی جستجو میں، خدا آپ کا توکل چاہتا ہے۔ فہم سے جدا نہیں بلکہ اِس کے ساتھ۔
یہاں آپ کے فیصلے کی بات آتی ہے۔
کیا آپ اپنے مستقبل سے متعلق خدا پر توکل کریں گے؟
کیا آپ اپنے مالی معاملات میں خدا پر توکل کریں گے؟
کیا آپ اُس وقت خدا پر توکل کریں گے جب سب کچھ آپ کے خلاف ہورہا ہو۔
یہ اِس ہفتہ، اِس مہینے اور اِس سال کیلئے آپ کی زندگی کے لئے خدا کا بلاوہ ہے۔ توکل کریں۔ یہ اُس کا آپ کی زندگی کے لئے بلاوہ ہے جب تک کہ وہ آپ کو گھر نہیں بُلاتا۔
کیا آپ اُس پر توکل کرنے کا انتخاب کریں گے؟

مصنف کی اجازت سے شائع کیا گیا۔

 مصنف: ڈیوڈ کیوُڈ

مترجم: ویرونیکا

مصنف کے بارے میں: ڈیوڈ کیوُڈ جیکسن وِل فلوریڈا میں ایسٹ سائیڈ کمیونٹی چرچ کے سینئرمعاون پاسبان اور گاسپل ریلیونس ویب سائٹ کے بانی ہیں۔

To Read in English, Click Here.

 اُردو میں پی ڈی ایف فائل ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں۔


Discover more from Reformed Church of Pakistan

Subscribe to get the latest posts to your email.

Bible Verse of the Day

You believe that there is one God. You do well. Even the demons believe—and tremble!

Featuring

Discover more from Reformed Church of Pakistan

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

Skip to content