Islaahi Kalisiya-e-Pakistan

Creeds from the Bible (Urdu)

Did you know that there are creeds and confessions scattered all through the Bible? Here are a few of them.

To access the content in English, please click here.

عقائدازکتابِ مقدس

بسلسلہ بائبلی عقائد و اقرارالایمان

کیا آپ جانتے ہیں کہ پوری بائبل مقدس میں جگہ جگہ عقائد اور اقرارالایمان پائے جاتے ہیں۔ اُن میں سے چند درج ذیل ہیں۔

١۔ استثنا 4:6 ۔ سن اے اسرائیل! خداوند ہمارا خدا ایک ہی خداوند ہے۔

٢۔ 1 سلاطین 39:18۔ جب سب لوگوں نے یہ دیکھا تو منہ کے بل گرے اور کہنے لگے خداوند وہی خدا ہے! خداوند وہی خدا ہے۔

٣۔ متی 16:16۔ شمعون پطرس نے جواب میں کہا تو زندہ خدا کا بیٹا مسیح ہے۔

٤۔ متی 19:28۔ پس تم جاکر سب قوموں کو شاگرد بناؤ اوراُن کو باپ اور بیٹے اور روح القدس کے نام سے بپتسمہ دو۔

٥۔ یوحنا 49:1۔ نتن ایل نے اُس کو جواب دیا اے ربی! تو خدا کا بیٹا ہے۔ تو اسرائیل کا بادشاہ ہے۔

٦۔ یوحنا 68:6-69۔ شمعون پطرس نے اُسے جواب دیا اےخداوند! ہم کس کے پاس جائیں؟ ہمیشہ کی زندگی کی باتیں تو تیرے ہی پاس ہیں۔ اورہم ایمان لائے اور جان گئے ہیں کہ خدا کا قدوس تو ہی ہے۔

٧۔ یوحنا 28:20۔ توما نے جواب میں اُس سے کہا اے میرے خداوند! اے میرے خدا۔

٨۔ اعمال 36:8-37۔ اور راہ میں چلتے چلتے کسی پانی کی جگہ پر پہنچے۔ خوجہ نے کہا دیکھ پانی موجود ہے۔ اب مجھےبپتسمہ لینے سے کون سی چیز روکتی ہے؟ (پس فلپس نے کہا کہ اگر تو دل و جان سے ایمان لائے تو بپتسمہ لے سکتا ہے۔ اُس نے جواب میں کہا میں ایمان لاتا ہوں کہ یسوع مسیح خدا کا بیٹا ہے۔)

٩۔ اعمال31:16۔ انہوں نے کہا خداوند یسوع پر ایمان لا تو تو اور تیرا گھرانا نجات پائے گا۔

١٠۔ 1 کرنتھیوں 6:8۔ لیکن ہمارے نزدیک تو ایک ہی خدا ہے یعنی باپ جس کی طرف سے سب چیزیں ہیں اور ہم اُسی کے لئے ہیں اور ایک ہی خداوند ہے یعنی یسوع مسیح جس کے وسیلہ سے سب چیزیں موجود ہوئیں اور ہم بھی اُسی کے وسیلہ سے ہیں۔

١١۔ 1 کرنتھیوں 3:12۔ پس میں تمہیں جتاتا ہوں کہ جوکوئی خدا کے روح کی ہدایت سے بولتا ہے وہ نہیں کہتا کہ یسوع ملعون ہے اور نہ کوئی روح القدس کے بغیر کہہ سکتا ہے کہ یسوع خداوند ہے۔

١٢۔ 1 کرنتھیوں 3:15-7۔ چنانچہ میں نے سب سے پہلے تم کو وہی بات پہنچا دی جو مجھے پہنچی تھی کہ مسیح کتاب مقدس کے مطابق ہمارے گناہوں کے لئے مؤا۔ اوردفن ہوا اور تیسرے دن کتاب مقدس کے مطابق جی اُٹھا۔ اور کیفا کو اوراُس کے بعد اُن بارہ کو دکھائی دیا۔ پھر پانچ سو سے زیادہ بھائیوں کو ایک ساتھ دکھائی دیا۔ جن میں سے اکثر اب تک موجود ہیں اور بعض سوگئے۔ پھر یعقوب کو دکھائی دیا۔ پھر سب رسولوں کو۔

١٣۔ فلپیوں 6:2-11۔ اُس نے اگرچہ خدا کی صورت پر تھا خداکے برابر ہونے کو قبضہ میں رکھنے کی چیز نہ سمجھا۔ بلکہ اپنے آپ کو خالی کردیا اور خادم کی صورت اختیار کی اور انسانوں کے مشابہ ہوگیا۔ اورانسانی شکل میں ظاہر ہوکر اپنے آپ کو پست کردیا اور یہاں تک فرماں بردار رہا کہ موت بلکہ صلیبی موت گوارا کی۔ اِسی واسطے خدا نے بھی اُسے بہت سربلند کیا اور اُسے وہ نام بخشا جو سب ناموں سے اعلیٰ ہے۔تاکہ یسوع کے نام پر ہر ایک گھٹنا جھکے۔خواہ آسمانیوں کا ہو خواہ زمینیوں کا۔ خواہ اُن کا جو زمین کے نیچے ہیں۔ اور خداباپ کے جلال کے لئے ہر ایک زبان اقرار کرے کہ یسوع مسیح خداوند ہے۔

١٤۔ 1 تیمتھیس 16:3۔ اِس میں کلام نہیں کہ دِین داری کا بھید بڑا ہے یعنی وہ جسم میں ظاہر ہوا اور روح میں راست باز ٹھہرا اور فرشتوں کو دکھائی دیا اور غیرقوموں میں اُس کی منادی ہوئی اور دنیا میں اُس پر ایمان لائے اور جلا ل میں اُوپراُٹھایا گیا۔

١٥۔ عبرانیوں 1:6-2۔ پس آؤمسیح کی تعلیم کی ابتدائی باتیں چھوڑ کرکمال کی طرف قدم بڑھائیں اور مُردہ کاموں سے توبہ کرنے اور خدا پر ایمان لانےکی۔ اور بپتسموں اور ہاتھ رکھنے اور مردوں کے جی اُٹھنے اور ابدی عدالت کی تعلیم کی بنیاد دوبارہ نہ ڈالیں۔

١٦۔ 1 یوحنا 2:4۔ خدا کے روح کو تم اِس طرح پہچان سکتے ہو کہ جوکوئی روح اِقرار کرے کہ یسوع مسیح مجسم ہو کر آیا ہے وہ خدا کی طرف سے ہے۔


Discover more from Reformed Church of Pakistan

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Bible Verse of the Day

I am the good shepherd. The good shepherd gives His life for the sheep.

Featuring

Discover more from Reformed Church of Pakistan

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

Skip to content