Islaahi Kalisiya-e-Pakistan

Of Particular Congregations – Form of Presbyterial Church-Government (Urdu)

The Form of Presbyterial Church-Government was authored by the Westminster Assembly, which convened from 1643 to 1648. It was formally approved by the General Assembly of the Church of Scotland at the Assembly in Edinburgh on 10 February 1645, Session 16, to serve as a regulation for the governance of the Church. This esteemed work has been translated into Urdu by Pastor Arslan Ul Haq of the Reformed Church of Pakistan.

ضابطہ بزرگانی (پریسبیٹریل) کلیسیائی نظام

مخصوص جماعتوں کے بارے میں

یہ جائز اور ضروری ہے کہ کچھ جماعتیں قائم کی جائیں یعنی مسیحیوں کا ایک مخصوص گروہ جو عام طور پر ایک جگہ جمع ہو کر عبادت کرے۔ جب ایمانداروں کی تعداد اِس قدر زیادہ ہو جائے کہ وہ ایک جگہ پر اکٹھا نہیں ہو سکتے تو یہ جائز اور فائدہ مند ہے کہ انہیں مختلف اور مستقل جماعتوں میں تقسیم کر دیا جائے۔ اس سے رسوم کی ادائیگی اور ایک دوسرے کے ساتھ ذمہ داریوں کے انجام دینے میں مدد ملتی ہے (1 کرنتھیوں 26:14، 33 اور 40)۔

مسیحیوں کو علاحدہ جماعتوں میں تقسیم کرنے کا سب سے عام اور ترقی کے لحاظ سے مفید طریقہ یہ ہےکہ انہیں ان کے رہائشی علاقوں کے لحاظ سے علاحدہ کیا جائے۔

اولاً، وہ لوگ جو ایک دوسرے کے قریب رہتے ہیں، ایک دوسرے کے ساتھ اپنے اخلاقی فرائض کو بہتر طور پر ادا کر سکتے ہیں۔ یہ اخلاقی رشتہ ایک مستقل رشتہ ہے، کیونکہ مسیح شریعت کو منسوخ کرنے نہیں بلکہ پورا کرنے کے لئے آیا ہے (استثنا 7:15 اور 11، متی 17:5، متی 39:22)۔

دوم، مقدسوں کی شراکت کو اس طرح ترتیب دیا جانا چاہئے کہ رسوم اور اخلاقی ذمہ داریوں کا سب سے بہتر استعمال ہو سکے اور اس میں کسی قسم کا امتیاز نہ ہو (1 کرنتھیوں 26:14, عبرانیوں 24:10-25، یعقوب 1:2-2)۔

سوم، پاسبان اور جماعت کو ایک دوسرے کے قریب رہنا چاہیے تاکہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ اپنے فرائض کو آسانی سے ادا کر سکیں۔

اس جماعت میں کچھ افراد کو عہدہ سنبھالنے کے لئے مخصوص کیا جانا ضروری ہے۔


Discover more from Reformed Church of Pakistan

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Bible Verse of the Day

You therefore, my son, be strong in the grace that is in Christ Jesus.

Featuring

Discover more from Reformed Church of Pakistan

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

Skip to content