The Form of Presbyterial Church-Government was authored by the Westminster Assembly, which convened from 1643 to 1648. It was formally approved by the General Assembly of the Church of Scotland at the Assembly in Edinburgh on 10 February 1645, Session 16, to serve as a regulation for the governance of the Church. This esteemed work has been translated into Urdu by Pastor Arslan Ul Haq of the Reformed Church of Pakistan.
ضابطہ بزرگانی (پریسبیٹریل) کلیسیائی نظام
سناڈیکل مجالس کے بارے میں
مقامی اور علاقائی مجالس کے علاوہ بائبل مقدس میں ایک اور قسم کی مجلس کا ذکر بھی کیا گیا ہے جسے ہم سنڈ یا سناڈیکل مجلس (یعنی وسیع تر کلیسیائی مجلس) کہتے ہیں (اعمال 2:15، 6 ، 22-23)۔
پاسبان (پادری صاحبان)، معلم اور دیگر کلیسیائی حکام، (اور جب ضروری سمجھا جائے، دیگر اہل افراد بھی) ان مجالس کے ارکان ہوتے ہیں جنہیں ہم سناڈیکل مجالس کہتے ہیں، بشرطیکہ ان کے پاس ان میں شامل ہونے کا جائز اختیار ہو۔
مجالس مختلف اقسام کی ہو سکتی ہیں، جیسے کہ صوبائی، قومی اور عالمگیر۔
بائبل مقدس کے مطابق، یہ جائز اور مناسب ہے کہ مقامی، علاقائی، صوبائی اور قومی مجالس آپس میں منظم اور مربوط ہوں تاکہ کلیسیا کے انتظامی امور کو بہتر اور مؤثر طریقے سے چلایا جا سکے۔
Discover more from Reformed Church of Pakistan
Subscribe to get the latest posts sent to your email.