Islaahi Kalisiya-e-Pakistan

The Brand Message of Reformation – Why Do the 5 Solas Matter Today? (Urdu)

The Five Solas define what the Gospel is and what we must therefore believe. A study of them as laid out in this study series will enable us to be better equipped to declare the Gospel in a Scriptural manner and will also aid us in our defence of the faith, for each is a fundamental truth that cannot be forsaken. 

دورِحاضر میں انجیلی اصلاح کے پانچ اصول کیوں اہمیت کے حامل ہیں؟

بڑی کمپنیاں اپنے لوگو اور برانڈنگ کے ڈیزائن پر لاکھوں روپے خرچ کرتی ہیں۔ اگر یہ غلط ہو جائے تو یہ نہ صرف شرمندگی کا باعث بنتا ہے بلکہ مالی نقصان بھی اٹھانا پڑتا ہے۔ تاہم، جب یہ اچھے طریقے سے ڈیزائن کیا جائے تو کسی بھی ادارے یا تصور کو عوامی سطح پر بڑی پہچان مل سکتی ہے اور اس کے حریفوں کے مقابلے میں اسے بڑا فائدہ حاصل ہو سکتا ہے۔ اس سلسلے میں، ہم پروٹسٹنٹ اصلاح کے مرکزی پیغام پر غور کریں گے۔

اب تک مضبوط

تقریباً پانچ سو سال پہلے (پانچ سو سات سال پہلے)، پروٹسٹنٹ اصلاح کا مرکزی پیغام کا خلاصہ انجیلی اصلاح کے پانچ اصولات یعنی پانچ سولا میں کیا گیا۔ یہ پانچ اصول مختصر الفاظ میں وسیع پیمانے پر علم الٰہی کا احاطہ کرتے ہیں اور انہیں یاد رکھنا بھی آسان ہے۔ یہ وقت کی آزمائش پر پورا اترے ہیں اور اس حقیقت سے کہ ہم آج بھی ان کے بارے میں جانتے اور لکھتے ہیں، اس کی تصدیق ہوتی ہے۔ ہمارے اصلاحی آبا نے یہ اصول کسی مارکیٹنگ حکمت عملی یا گروہ متمرکز کی مدد سے نہیں بنائے بلکہ حقیقت یہ ہے کہ ہم نہیں جانتے کہ ان اصولوں کو سب سے پہلے کس نے پیش کیا، کب یا کہاں یہ بیان کئے گئے۔ یہ نہ جاننا ایک مثبت بات ہے کیونکہ اس سے ہم شخصیات کی بجائے اصل پیغام پر توجہ مرکوز کرتے ہیں۔

پانچ سولا کیا ہیں؟

پانچ سولا (لاطینی زبان کے لفظ سولا کے معنی ہیں، صِرف) یعنی اِنجیلی اصلاح کے پانچ اصول ہیں؛ صرف بائبل مقدس ، صرف فضل ، صرف ایمان ، صرف مسیح اور صرف خدا کو جلال ہو۔ یہ اصول ہمارے ایمان کی بنیاد کو واضح کرتے ہیں۔ یعنی بائبل مقدس خدا کا کلام ہے جو ہمیں دیا گیا ہے۔ یہ اصول ہماری رہنمائی نجات کے عمل کی طرف بھی کرتے ہیں، فضل کے ذریعے ایمان سے۔ پھر ہم اپنے ایمان کے مرکز یسوع مسیح تک پہنچتے ہیں۔ آخرکار، ہمیں یہ یاد دلایا جاتا ہے کہ ہم جو کچھ بھی کریں، وہ صرف خدا کے جلال کیلئے کرنا چاہیے۔ یہ پیغام مختصر کیٹیکزم میں یوں بیان کیا گیا ہے، انسان کی زندگی کا سب سے بڑا مقصد خدا کا جلال ظاہر کرنا اور ہمیشہ اس کی رفاقت سے لطف اندوز ہونا ہے۔

کیا یہ پانچ سولا الٰہیاتی، تاریخی اور عملی ہیں؟

کیا پانچ سولا الٰہیاتی، تاریخی، یا عملی ہیں؟ اگر ہم انہیں ان میں سے صرف ایک زمرے میں رکھیں تو ہم اصل فائدہ نہیں اٹھا پائیں گے! سب سے زیادہ فائدہ مند اور باعث برکت تب ہوگا جب ہم انہیں ان کے تاریخی پس منظر میں دیکھیں گے، سمجھیں گے کہ یہ اصول کس طرح مختصراً الٰہیات کے مرکزی موضوعات کا خلاصہ کرتے ہیں اور دورِ حاضرہ میں ہمارے ایمان اور عمل کے لئے کس طرح ازحد مفید ہیں۔

کلیسیا ایمان کی کئی واضح تحریرات سے بھرپور ہے جو بائبل مقدس کی تعلیمات کا خلاصہ پیش کرتی ہیں جیسے کہ رسولوں کا عقیدہ، انجیلی ایمان کے پانچ اصول یعنی پانچ سولا، ویسٹ منسٹر اقرارالایمان اور دیگر تاریخی دستاویز۔ تاہم ، انہیں صرف پرانی اور قابل احترام دستاویزات کے طور پر رکھنے کا کوئی مطلب نہیں ہے بلکہ دورِ حاضرہ میں ہمیں اُن کا اطلاق اپنے ایمان اور عمل میں کرنا چاہیے۔


Discover more from Reformed Church of Pakistan

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Bible Verse of the Day

He who has the Son has life; he who does not have the Son of God does not have life.

Featuring

Discover more from Reformed Church of Pakistan

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

Skip to content