The Five Solas define what the Gospel is and what we must therefore believe. A study of them as laid out in this study series will enable us to be better equipped to declare the Gospel in a Scriptural manner and will also aid us in our defence of the faith, for each is a fundamental truth that cannot be forsaken. This study is derived from the booklet Why Do the 5 Solas Matter Today? published by the Free Presbyterian Church of Ulster, and has been translated into Urdu with their kind permission. We sincerely thank them for granting us this permission. The translation was carried out by Pastor Arslan Ul Haq of the Reformed Church of Pakistan.
انجیلی اصلاح کے پانچ اصول بیان کرتے ہیں کہ اِنجیل (خوشخبری) کیا ہے اور ہمارے لئے اُس پر ایمان لانا کیوں ضروری ہے۔ اِن کا مطالعہ، جیسا کہ اس تعلیمی سلسلے میں پیش کیا گیا ہے، ہمیں اِنجیل کی بائبل مقدس کے مطابق بہتر طور پر منادی کرنے کے لئے تیار کرے گا اور ایمان کے دفاع میں ہماری مدد کرے گا کیونکہ ہر ایک اصول ایک ایسی بنیادی سچائی ہے جسے ترک نہیں کیا جا سکتا۔
دورِحاضر میں انجیلی اصلاح کے پانچ اصولوں کی اہمیت
انجیلی اصلاح کے پانچ اصول یا پانچ سولا (لاطینی زبان کے لفظ سولا کے معنی ہیں، صِرف) ایک اصطلاح ہے جو پروٹسٹنٹ مصلحین کی پانچ عظیم بنیادی صداؤں کے اظہار کیلئے استعمال ہوتی ہے۔ یہ درج ذیل ہیں؛ صرف بائبل مقدس (سولا اسکرپٹورا)، صرف فضل (سولا گریشیا)، صرف ایمان (سولا فِیڈے)، صرف مسیح (سولس کرسٹس)اور صرف خدا کو جلال ہو (سولی ڈیو گلوریا)۔
پانچ سولا یعنی انجیلی اصلاح کے پانچ اصول مخصوص غلط تعلیمات کے جواب میں مرتب کیے گئے تھے جو رومن کاتھولک کلیسیا نے تاریک دور کے دوران میں پھیلائیں۔ یہ اصول دورِ حاضر میں بھی بہت اہمیت کے حامل ہیں۔
مسیحی کلیسیائی اتحاد کے حامیوں اور بشارتی حلقوں کے دعوؤں کے برعکس رومن کاتھولک کلیسیا نے اپنے نظریات کو تبدیل نہیں کیاہے۔ وہ آج بہت سے دوسرے مسیحی گروہوں کے ساتھ بائبل مقدس، فضل، ایمان، مسیح اور خدا کے جلال کے بارے میں بات کرتے ہیں لیکن صِرف (سولا) کی اصطلاح استعمال نہیں کرتے اور نہ ہی کر سکتے ہیں۔ بائبل مقدس کے ساتھ مقدس روایات، نئے مکاشفات اور انسانوں کی تعلیمات شامل کی جاتی ہیں۔ ان کا دعویٰ ہے کہ نجات خدا کے فضل اور انسان کی کوششوں کے امتزاج سے حاصل ہوتی ہے۔ وہ یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ ہمیں ہمارے ایمان اور ہمارے اعمال حسنہ کے ذریعے راستباز ٹھہرایا جا سکتا ہے۔ وہ یہ دعویٰ نہیں کر سکتے کہ ہم صِرف مسیح کی خوبیوں سے خدا کے سامنے راستباز کے طور پر قبول کئے جاتے ہیں۔ ان کی تعلیم کے مطابق، نجات میں مسیح کے ساتھ کچھ اور بھی شامل ہوتا ہے اور اس طرح گناہ گار کی نجات کا تمام جلال صرف خدا کو نہیں دیا جا سکتا، جیسا کہ بائبل مقدس میں سکھایا گیا ہے۔
مسیحی کلیسیائی اتحاد کیلئے راسخ عقائد میں رعایت، کرشماتی الجھن و بگاڑ اور انجیلی بشارتی حلقوں کے انجیلی عقائد پر سمجھوتے کے اِس دور میں مسیحی کلیسیا کے تاریک دور میں لوٹنے کا خطرہ درپیش ہے۔ اِصلاحی کلیسیائے پاکستان (انگریزی میں، رِیفارمڈ چرچ آف پاکستان) اِصلاحی پروٹسٹنٹ عقیدے کی سچائیوں (گلتیوں 1:5) کے لئے غیر متزلزل طور پر کھڑے رہنے اور اِن غلط تعلیمات کا مقابلہ کرنے کے لئے پرعزم ہے۔
اُمید واثق ہے کہ اس مطالعہ سے ہمارے نوجوان اور بزرگ اپنےمسیحی ایمان میں مزید مضبوط ہوں اور ہر ایک نئی تعلیم کے جھوکے سے موجوں کی طرح اچھلتے بہتے نہ پھریں (افسیوں 14:4)۔
انجیلی اصلاح کے پانچ اصول بیان کرتے ہیں کہ اِنجیل (خوشخبری) کیا ہے اور ہمارے لئے اُس پر ایمان لانا کیوں ضروری ہے۔ اِن کا مطالعہ، جیسا کہ اس تعلیمی سلسلے میں پیش کیا گیا ہے، ہمیں اِنجیل کی بائبل مقدس کے مطابق بہتر طور پر منادی کرنے کے لئے تیار کرے گا اور ایمان کے دفاع میں ہماری مدد کرے گا کیونکہ ہر ایک اصول ایک ایسی بنیادی سچائی ہے جسے ترک نہیں کیا جا سکتا۔ ہم دعا گو ہیں کہ یہ اشاعت ہمارے ارکان کی حوصلہ افزائی کرے کہ وہ یہ اعلان کرنے کے قابل ہوں کہ، میں اب بھی اس پر قائم ہوں۔
Discover more from Reformed Church of Pakistan
Subscribe to get the latest posts sent to your email.