Islaahi Kalisiya-e-Pakistan

7 Quick Steps To Find God’s Will For Your Life (Urdu)

David Kaywood is the Senior Associate Pastor of Eastside Community Church in Jacksonville, Florida, and the founder of the website Gospelrelevance.com. The following article is translated and published in Urdu with his permission.

اپنی زندگی کیلئے خدا کی مرضی جاننے کے سات آسان طریقے

کیا آپ کبھی اس صورتحال سے گزرے ہیں؟ آپ کے سامنے ایک تکلیف دہ فیصلہ ہے اور آپ تذبذب میں ہیں اورنہیں جانتے کہ کیا کرنا ہے جیسا کہ کون سے مضامین کا انتخاب کروں، مجھے کس سے شادی کرنی چاہیے یا مجھے کہاں رہنا چاہیے؟

زندگی میں، آپ کو بہت سے مشکل فیصلوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ جب ایسے فیصلے کرنے کا وقت ہو، تو ان سات طریقوں کا استعمال کریں جن کی تفصیل ذیل میں دی گئی ہے۔

پہلا۔ بائبل مقدس کیا کہتی ہے؟

خدا نہیں چاہتا کہ آپ لوگوں کا قتل کریں، فحش مواد دیکھیں یا دوسروں کی چغلی کریں۔ مجھے یہ بات کیسے معلوم ہے؟ کیونکہ بائبل مقدس میں ایسا لکھا ہے۔ اگر بائبل مقدس بیان کرتی ہے نہیں تو جواب نہیں ہے۔ اگر بائبل مقدس بیان کہتی ہے ہاں یا کچھ نہیں کہتی تو آپ کو دوسرے نکتے کی طرف بڑھنا چاہیے۔

دوسرا۔ دوسرے کیا کہتے ہیں؟

جان کالون ایک پاسبان بنا کیونکہ کسی نے اُس کو بتایا کہ اُسے ایسا کرنا چاہیے اور اگر وہ ایسا نہیں کرتا تو خدا اُسے سزا دے گا۔ یہ ایک خاص مثال ہے لیکن اس کا مطلب واضح ہے، خدا آپ کی زندگی کے راستے کو تبدیل کرنے کے لئے دوسرے لوگوں کو استعمال کرسکتا ہے۔ لیکن خدا کے سوا کوئی معبود نہیں۔ اِس لئے آپ کے پاسبان اور دوست کی نصیحت ہمیشہ درست نہیں ہوتی۔ آپ اُن سے اختلاف بھی کر سکتے ہیں۔ لیکن اُن کی بات سننا اہم ہے۔ صلاح کے بغیر اِرادے پورے نہیں ہوتے پر صلاح کاروں کی کثرت سے قیام پاتے ہیں (امثال 22:15)۔ دوسرے عقل مند مسیحیوں سے مدد مانگیں۔

تیسرا۔ کیا آپ نے اس کے بارے میں دعا کی ہے؟

میرا مطلب ہے، مختصر دعا کرنا ٹھیک ہے لیکن اگر یہ آپ کو بوجھل کر رہا ہے تو دعا میں زیادہ وقت گزاریں۔ دعا آپ کے حالات کو فوراً نہیں بدلے گی لیکن یہ آپ کو بدل دے گی۔ یہ آپ کو اداسی اور پریشانی سے بچائے گی۔ اور خدا یقیناً دعا کے ذریعے آپ کی رہنمائی کر سکتا ہے۔ حکمت، رہنمائی اور مدد کیلئے دعا کریں۔

چوتھا۔ کیا یہ دانشمندی ہوگی؟

کیا سونے سے پہلے بہت زیادہ چائے پینا دانشمندی ہے؟ نہیں۔ یہ سوال زندگی کے مختلف معاملات میں پوچھنے کیلئے اچھا ہے کہ کیا یہ دانشمندی ہے؟

پانچواں۔ آپ کا ضمیر آپ کو کیا بتاتا ہے؟

بائبل مقدس سے ثبوت؟ بہت سے حوالہ جات ہیں جیسا کہ اِسی لِئے میں خود بھی کوشش میں رہتا ہوں کہ خدا اور آدمِیوں کے باب میں میرا دِل مجھے کبھی ملامت نہ کرے (اعمال 16:24)۔ مثال کے طور پر، جھوٹ بولنا۔ بعض اوقات، لوگوں کو یہ لگتا ہے کہ چھوٹے چھوٹے جھوٹ بولنا ٹھیک ہے خاص طور پر جب وہ کسی کی دل آزاری سے بچنا چاہتے ہوں۔ بائبل مقدس ہمیں اس کی اجازت نہیں دیتی۔ اگر آپ کا ضمیر آپ کو جھوٹ بولنے سے منع کرتا ہے تو آپ کو اس کی بات سننی چاہیے۔ یقیناً آپ کا ضمیر کامل نہیں ہے لیکن اس کی رہنمائی کو نظرانداز نہیں کرنا چاہیے۔ کیون ڈی ینگ کے مطابق ہم ضمیر کے بارے میں اتنا نہیں سوچتے جتنا ہمیں سوچنا چاہیے۔ خدا ہمارے ضمیر کے ذریعے ہم سے بات کرتا ہے اور جب ہم اس آواز کو نظرانداز کرتے ہیں تو ہم خود کو شدید خطرے میں ڈال دیتے ہیں۔

چھٹا۔ آپ کیا کرنا چاہتے ہیں؟

اپنی خواہشات کو مطالبات میں تبدیل نہ کریں بلکہ ان پر غور کریں کہ آپ واقعی کیا کرنا چاہتے ہیں؟

کیا خدا نے مجھے گاسپل ریلیونس ویب سائٹ شروع کرنے کو کہا؟ نہیں۔ مجھے لکھنا پسند ہے اور میں اِس سے لوگوں کی مدد کرنا چاہتا ہوں۔ اِس لئے کچھ سال پہلے میں نے یہ ویب سائٹ شروع کی۔ پہلے تین سالوں میں، کسی نے بھی میرے مضامین کو نہیں پڑھا۔ اب، خدا کے فضل سے، ہر مہینے دس ہزار سے زیادہ لوگ میری ویب سائٹ پر میرے مضامین کو پڑھتے ہیں۔ اصل بات یہ ہے کہ میں نے وہ کام چنا جو مجھے کرنا تھا اور اسے کر لیا۔

خدا نے نحمیاہ سے یروشلیم کی فصیلیں دوبارہ تعمیر کرنے کیلئے نہیں کہا۔ اس نے بس تعمیر نو کا آغاز کیا اور خدا نے اُس کے کام کو بابرکت کیا۔

کبھی کبھی آپ کو خدا کا انتظار کرنا چاہیے اور بعض اوقات بس کام کرنا چاہیے اور اور خدا سے دعا کرنی چاہیے کہ وہ آپ کی مدد کرے۔ آپ کیا کرنا چاہتے ہیں؟ اگر یہ گناہ نہیں ہے تو اسے زیادہ پیچیدہ نہ بنائیں ، بس اُسے کریں۔

ساتواں۔ بس کچھ کریں

بس ایک فیصلہ کریں۔ کون سا؟ کوئی بھی۔ بس کچھ کریں اور خدا کی قدرت پر بھروسہ رکھیں کہ وہ آپ کے ہر قدم کو آگے بڑھا رہا ہے۔ وہ آپ کو غلط سمت میں نہیں لے کر جائے گا۔ خدا اپنے ارادہ کے موافق اپنی مرضی کی مصلحت سے سب کچھ کرتا ہے (افسیوں 11:1)۔ سب کچھ ، آپ کے فیصلوں سمیت۔

فیصلے کرنا آسان ہے مگر یہ مشکل بھی ہو سکتا ہے۔ اگر آپ سب کچھ بھول جائیں تو یہ یاد رکھیں، خدا آپ کو وہاں لے جائے گا جہاں وہ چاہتا ہے کہ آپ جائیں۔ جیسا کہ مارک بیٹرسن نے ایک بار کہا تھا، خدا چاہتا ہے کہ آپ اس جگہ پہنچیں جہاں وہ چاہتا ہے، اس سے زیادہ، جتنا آپ خود چاہتے ہیں۔

مصنف: ڈیوڈ کیوُڈ

مترجِم: ارسلان الحق


Discover more from Reformed Church of Pakistan

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Bible Verse of the Day

Before destruction the heart of a man is haughty, And before honor is humility.

Featuring

Discover more from Reformed Church of Pakistan

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

Skip to content