Islaahi Kalisiya-e-Pakistan

Calvin’s Summation of Christ’s Saving Work in the Apostles’ Creed (Urdu)

The following article, entitled Calvin’s Summation of Christ’s Saving Work in the Apostles’ Creed by Dr. Kim Riddlebarger, is sourced from Riddleblog. It has been translated into Urdu.

رسولوں کے عقیدہ میں مسیح کے نجات بخش کام کا خلاصہ از جان کالون

کالون کی کتاب مسیحی مذہب کے اصولات میں سےمیرے پسندیدہ حصوں میں سے ایک صرف مسیح کے بارے میں اس کی رسولوں کے عقیدہ کی مختصر تفسیر کا خلاصہ ہے (مسیحی مذہب کے اصولات، کتاب دوم،باب16 جز 19)۔

کالون لکھتا ہے کہ

ہم دیکھتے ہیں کہ ہماری پوری نجات اور اس کے تمام پہلو مکمل طور پر مسیح میں شامل ہیں (اعمال 12:4)۔لہٰذا ہمیں احتیاط کرنی چاہیے کہ اس نجات کا کوئی بھی حصہ کہیں اور سے حاصل نہ کریں۔اگر ہم نجات کی تلاش کرتے ہیں تو ہمیں یسوع کے نام سے ہی سکھایا گیا ہے کہ یہ اس کی طرف سے ہے (1 کرنتھیوں 30:1)۔اگر ہم روح القدس کی نعمتوں کی تلاش کرتے ہیں تو وہ بھی ہمیں مسیح کے مسح میں ملتی ہیں۔اگر ہم زور کی تلاش کریں تو یہ اس کے غلبے میں موجود ہے،اگر پاکیزگی کہ تو وہ اس کی پاک پیدایش (رحم میں پڑنے)میں ہے،اگر فروتنی اور عاجزی چاہتے ہیں تو یہ اس کی پیدایش میں ظاہر ہوتی ہے۔کیونکہ اپنی پیدایش کے ذریعے وہ ہر لحاظ سے ہماری طرح بنایا گیا (عبرانیوں 17:2) تاکہ وہ ہماری تکالیف اور مصائب کو محسوس کر سکے (عبرانیوں 2:5 سے موازنہ کریں)۔اگر ہم فدیہ کی تلاش کرتے ہیں تو یہ اس کے دکھ میں ہے، اگر رہائی کی تو یہ اس کی سزا میں ہے، اگر لعنت سے نجات کی تو یہ اُس کی صلیب میں ہے (گلتیوں 13:3)، اگر کفارہ کی، تو یہ اُس کی قربانی میں ہے، اگر پاکیزگی کی تو یہ اُس کے خون میں ہے،اگر صلح کی تو یہ اُس کےعالم ارواح میں اُترنے میں ہے، اگر بدن کے کاموں کو نیست و نابود کرنے کی تو یہ اُس کی قبر میں ہے، اگر نئی زندگی کی تو یہ اُس کے جی اٹھنے میں ہے، اگر حیات ابدی کی تو یہ بھی اُس میں ہے، اگر آسمانی بادشاہی کی میراث کی تو یہ اُس کے آسمان میں داخل ہونے میں ہے،اگر پناہ، تحفظ کی ضمانت اور تمام برکات کی فراوانی کی تو یہ اُس کی بادشاہی میں ہے، اگر قیامت کے دن کے بلاخوف انتظار کی، تو یہ اُس کو دی گئی قدرت میں ہے کہ وہ فیصلہ کرے۔مختصر یہ کہ مسیح میں ہر قسم کی بھلائی کا بے پناہ ذخیرہ موجود ہے۔ ہمیں چاہیے کہ ہم اسی چشمے سے سیراب ہوں اور کسی اور سے نہیں۔ لیکن بعض لوگ صرف مسیح کی مکمل نعمتوں پر اکتفا نہیں کرتے، وہ ایک امید سے دوسری امید کی طرف بھٹکتے ہیں، اگرچہ وہ بظاہر مسیح کی طرف متوجہ ہوتے ہیں لیکن پھر بھی اپنے خیالات کو کہیں اور موڑ لیتے ہیں اور صحیح راستے سے ہٹ جاتے ہیں۔لیکن ایسی بے اعتمادی وہاں داخل نہیں ہو سکتی جہاں لوگ ایک بار ہمیشہ کے لئے اُس کی برکتوں کی فراوانی کو واقعی جان چکے ہوں۔

آمین ثم آمین۔

مصنف: ڈاکٹر کِم رِڈلبارجر

مترجِم: ارسلان الحق


Discover more from Reformed Church of Pakistan

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Bible Verse of the Day

Seek the LORD while He may be found, Call upon Him while He is near.

Featuring

Discover more from Reformed Church of Pakistan

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

Skip to content