Islaahi Kalisiya-e-Pakistan

John Calvin’s 5 Rules for Right Prayer (Urdu)

David Kaywood is the Senior Associate Pastor of Eastside Community Church in Jacksonville, Florida, and the founder of the website Gospelrelevance.com. The following article is translated and published in Urdu with his permission.

حقیقی دعا کے پانچ اصول از جان کالون

کیا آپ دعا کے بارے میں جان کالون سے سیکھنا چاہتے ہیں؟ آپ صحیح جگہ پر ہیں۔

ہر سال دعا کے موضوع کیلئے کئی کتابیں، وعظ اور اجلاس وقف کئے جاتے ہیں۔ اس کی وجہ بہت سادہ ہے کہ زیادہ تر مسیحیوں (جن میں میں بھی شامل ہوں) کو دعا کرنے میں مدد کی ضرورت ہوتی ہے۔

آپ دعا کے بارے میں بائبل مقدس کی کچھ آیات جانتے ہیں۔ آپ نے ایک یا دو کتابیں پڑھی ہیں، مدد طلب کی ہے اور سالوں سے دعا میں ترقی کی ہے۔ یہ بہت اچھی بات ہے۔

لیکن ایک چیز جو آپ کرسکتے ہیں جسے بہت سے مسیحی نظرانداز کرتے ہیں وہ یہ ہے کہ کلیسیا کی تاریخ کو دیکھیں اور ماضی کے عظیم بزرگوں کی زندگیوں و کاموں کا مطالعہ کریں۔

اور جس شخص کا میں ذکر کر رہا ہوں وہ جان کالون ہے۔

افسوس کی بات یہ ہے کہ کالون سے متعلق بہت سے مسیحی غلط فہمیوں کا شکار ہیں۔ اُس سے متعلق کچھ باتیں درست ہیں لیکن زیادہ تر غلط ہیں۔ وہ ایک ذہن اور نامور مصنف اور مفکر تھے اور اُن کی کمزوریوں کے باوجود، آپ ان سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں، خاص طور پر دعا کے بارے میں۔

اپنی مشہور کتاب مسیحی مذہب کے اصولات میں، کالون نے حقیقی یا معقول دعا کے لئے پانچ اصول بیان کیے ہیں۔

پہلا اصول۔ تعظیم و تکریم کے ساتھ دعا کریں۔

آپ کو (فوری طور پر) یہ پہچان ہونی چاہیے کہ خدا کون ہے اور ہم کون ہیں۔ اب دعا کو مناسب اور معقول طور پر ترتیب دینے کے لئے، یہ پہلا اصول ہونا چاہیے کہ ہم اپنے دل اور دماغ کو اس طرح تیار کریں جو خدا کے ساتھ شاملِ گفتگو ہونے والوں کے لئے موزوں ہے۔ کالون لکھتا ہے۔ جی ہاں، ہماری دعائیں اہم ہیں۔ لیکن ہم تعظیم و تکریم کے ساتھ آغاز کرتے ہیں۔

کالون مزید یہ کہتا ہے کہ اس لئے ہمیں یہ سمجھ لینا چاہیے کہ وہی لوگ جو دعا کرنے کے لیے مناسب طور پر تیار ہوتے ہیں، وہ ہیں جو خدا کی عظمت سے اس قدر متاثر ہوتے ہیں کہ دنیاوی فکر و محبتوں سے آزاد ہوکر اس کی طرف آتے ہیں۔ جب آپ خدا کی بزرگی اور اپنی چھوٹی حیثیت کو سمجھیں گے تو آپ دعا کیلئے معقول طور پر آئیں گے، یعنی تعظیم و تکریم کے ساتھ۔

دوسرا اصول۔ خلوص نیت سے ضرورت کے احساس کے ساتھ دعا کریں اور اپنی کمزوری تسلیم کریں۔

دعا ہمیں یاد دلاتی ہے کہ ہم مکمل نہیں ہیں اور ہم مسیح کی کفایت یعنی مکمل مدد پر انحصار کرتے ہیں۔ دعا کیلئے معقول رویہ کی وضاحت کیلئے جان کالون لفظ توبہ کرنے والا (پشیمان ہونے والا) استعمال کرتا ہے۔ پشیمان ہونے سے مراد گناہ پر نادم ہونا ہے۔ لیکن کالون یہ بھی کہتا ہے کہ اگر ہم خلوص دل سے ضرورت کے احساس کے ساتھ اور خدا کی حقیقی سمجھ کے ساتھ چیزوں کی درخواست کریں تو یہ ٹھیک ہے۔

لہذا، ہر ایک کو چاہیے کہ جب وہ دعا کرنے کی تیاری کرے تو اپنے بد اعمالیوں پر ناخوش ہو (یہ ایک ایسا عمل ہے جو توبہ کے بغیر ممکن نہیں) اور وہ ایک گدا گر کی طرح اپنے آپ کو پیش کرے۔

تیسرا اصول۔ اپنے آپ پر اعتماد کے بغیر دعا کریں اور عاجزی سے معافی کی درخواست کریں۔

یہ جملہ سب کچھ بیان کرتا ہے، جو شخص خدا کے سامنے دعا کرنے کیلئے کھڑا ہوتا ہے، اس کو اپنی عاجزی میں مکمل طور پر خدا کو جلال دینا چاہیے۔ اس کو اپنی عظمت کے تمام خیالات کو چھوڑ دینا چاہیے اور اپنی حیثیت کے بارے میں تمام تصورات کو ترک کر دینا چاہیے۔ آخرکار، اسے اپنی خود اعتمادی کو دور کر دینا چاہیے۔ ایسا نہ ہو کہ اگر ہم اپنی طرف سے کسی چیز کا دعویٰ کریں، چاہے وہ کتنی ہی معمولی کیوں نہ ہو، ہم بڑی حد تک خود کو تکبر میں مبتلا کر لیں اور اس کی موجودگی میں ہلاک ہو جائیں۔

چوتھا اصول۔ خدا پر پختہ امید کے ساتھ دعا کریں۔

کالون کہتا ہے ، حقیقی عاجزی سے گرنے اور مغلوب ہونے کے باوجود، ہمیں یقین کے ساتھ دعا کرنی چاہیے کہ ہماری دعا ضرور قبول ہو گی۔

پہلے تین اصولوں کی وجہ سے مایوس نہ ہوں۔ کالون کی الٰہیات کا ایک روشن پہلو خدا کی عظمت کے بارے میں اس کی صحیح تفہیم ہے۔ پھر بھی اس تیسرے مرحلے میں، کالون نرمی کے ساتھ ہمیں خدا کے ساتھ بچے کی طرح دعا کرنے کی اجازت دے رہا ہے۔

وہ مزید کہتا ہے کہ اور اگرچہ شیطان ہمیں دعا سے روکنے کے لئے تمام راستوں کو بند کرنے کی کوشش کرتا ہے پھر بھی ہمیں دعا کرنی چاہیے، یہ یقین رکھتے ہوئے کہ اگرچہ ہمیں تمام رکاوٹوں سے آزادی نہیں ملی، ہماری کوششیں خدا کو پسند آتی ہیں اور ہماری دعائیں قبول کی جاتی ہیں۔

پانچواں اصول۔ یسوع کے نام میں دعا کریں۔

ہم محض رسماً یا روایتاً یسوع کے نام میں دعا نہیں کرتے۔ بلکہ ہم اقرار کرتے ہیں کہ خدا باپ کے پاس ہمارا مددگار یسوع موجود ہے۔ جیسے ہی خدا کی مہیب عظمت و جلال ذہن میں آتا ہے، ہم کانپنے اور تھرتھرانے کے سوا کچھ نہیں کر سکتے اور اپنی نااہلی کو تسلیم کرنے سے بہت دور چلے جاتے ہیں، جب تک کہ مسیح ایک درمیانی کے طور پر مہیب جلال کے تخت کو فضل کے تخت میں تبدیل کرنے کے لئے آگے نہیں آتا۔

ممکن ہے کہ آپ کو لفظ اصول پسند نہ ہو۔ آپ اسے تجاویز، رہنمائی یا منصوبہ بھی کہہ سکتے ہیں۔ یہ ٹھیک ہے. آپ جو بھی کریں، بس باقاعدگی سے دعا کرنے کی عادت ڈالیں۔ الغرض، دعا مسیحی زندگی کا ایک اہم عنصر ہے۔ جیسا کہ کالون کہتا ہے، دعا ایمان کی بنیادی مشق ہے اور یہی وہ طریقہ ہے جس کے ذریعے ہم روزانہ خدا کی بخششوں کو حاصل کرتے ہیں۔

مصنف: ڈیوڈ کیوُڈ

مترجِم: ارسلان الحق


Discover more from Reformed Church of Pakistan

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Bible Verse of the Day

Before destruction the heart of a man is haughty, And before honor is humility.

Featuring

Discover more from Reformed Church of Pakistan

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

Skip to content