Islaahi Kalisiya-e-Pakistan

Pastors – Form of Presbyterial Church-Government (Urdu)

The Form of Presbyterial Church-Government was authored by the Westminster Assembly, which convened from 1643 to 1648. It was formally approved by the General Assembly of the Church of Scotland at the Assembly in Edinburgh on 10 February 1645, Session 16, to serve as a regulation for the governance of the Church. This esteemed work has been translated into Urdu by Pastor Arslan Ul Haq of the Reformed Church of Pakistan.

ضابطہ بزرگانی (پریسبیٹریل) کلیسیائی نظام

پاسبان

پاسبان کلیسیا میں ایک عام اور مستقل عہدہ دار ہے (یرمیاہ 15:3-17) جو انجیلی دور کی منادی کرتا ہے(1 پطرس 2:5-4 ، افسیوں 11:4-13)۔

سب سے پہلے، اس کے عہدے کے تحت یہ امور آتے ہیں۔

خدا کے حضور لوگوں کے نمائندے کے طور پر اپنے گلہ یعنی جماعت کے لئے دعا کرنا اور اُن کے ساتھ مل کر دعا کرنا (اعمال 2:6-4 اور 36:20)۔ اعمال 2:6-4 اور 36:20 میں منادی اور دعا کو ایک ہی عہدے سے منسلک مختلف حصوں کے طور پر بیان کیا گیا ہے (یعقوب 14:5-15)۔ بزرگ (یعنی پاسبان) کے عہدے میں بیماروں کے لئے دعا کرنا بھی شامل ہے، چاہے یہ نجی طور پر ہو، جس پر خاص طور پر برکت کا وعدہ کیا گیا ہے؛ اِس لئے عوامی طور پر اپنے عہدے کے فرائض سرانجام دیتے ہوئے اس کی انجام دہی اس کے عہدے کا حصہ ہے (1 کرنتھیوں 15:14-16)۔

بائبل مقدس کی عوامی تلاوت کرنا۔ اِس کے ثبوت کے لئے۔

الف۔ یہ ثابت ہے کہ یہودی جماعت میں کاہنوں اور لاویوں پر کلام مقدس کی عوامی تلاوت کی ذمہ داری تھی (استثنا 9:31-11 اور نحمیاہ 1:8-3، اور 13)۔

ب۔ انجیل کے خادمین کو کلام کے ساتھ ساتھ دیگر رسوم کو سرانجام دینے کے لئے وہی اختیار اور ذمہ داری دی گئی ہے جیسا کہ شریعت کے تحت کاہنوں اور لاویوں کو دی گئی تھی، یسعیاہ 21:66 اور متی 34:23 سے ثابت ہے جہاں ہمارے نجات دہندہ نے نئے عہد نامہ کے عہدیداروں کو وہی نام دئے جو پرانے عہد نامہ کے اساتذہ کے تھے (یسعیاہ 21:66،متی 34:23)۔

یہ نکات ثابت کرتے ہیں کہ (یہ فریضہ چونکہ اخلاقی نوعیت کا ہے) اس کے نتیجے میں یہ لازم آتا ہے کہ کلام کی عوامی تلاوت پاسبان کے عہدے کا حصہ ہے۔

جماعت کی تعلیم و تربیت کیلئے خدا کے کلام کی منادی کرنا جس میں تعلیم دینا، قائل کرنا، ملامت کرنا، نصیحت کرنا اور تسلی دینا شامل ہے (1 تیمتھیس 2:3، 2 تیمتھیس 16:3-17اور ططس 9:1)۔

خدا کے کلام کے ابتدائی اصول سکھانا (عبرانیوں 12:5) یا علم المسیح ، منادی کا حصہ ہے۔

خدا کے دیگر بھیدوں کو تفویض کرنا (1 کرنتھیوں 1:4-2)۔

ساکرامنٹوں کی ادائیگی (متی 19:28-20،مرقس 15:16-16، 1 کرنتھیوں 23:11-25 کے ساتھ 1 کرنتھیوں 16:10 کا موازنہ)۔

خدا کی طرف سے لوگوں کو برکت دینا، گنتی 23:6-26 کا موازنہ مکاشفہ 4:1-5 سے کریں (جہاں وہی برکتیں اور وہی شخصیات مذکور ہیں جنکی طرف سے وہ برکت صادر ہوتی ہے) اور یسعیاہ 21:66 میں، کاہنوں اور لاویوں کے نام کے تحت انجیلی پاسبان مراد ہیں جن کا کام خدا کی طرف سے لوگوں کو برکت دینا ہے (استثنا 8:10، 2 کرنتھیوں 14:13، افسیوں 2:1)۔

غربا کی دیکھ بھال (اعمال 34:4-37، 2:6-4، اور 30:11 ، 1 کرنتھیوں 1:16-4، گلتیوں 9:2-10)۔

اور اسے بطور پاسبان اپنی جماعت کی نگہبانی اور رہنمائی کا اختیار بھی حاصل ہے(اعمال 20: 17اور 28، 1 تھسلنیکیوں 12:5 ، 1 تیمتھیس 17:5، عبرانیوں 7:13اور 17)۔


Discover more from Reformed Church of Pakistan

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Bible Verse of the Day

Behold, I am the LORD, the God of all flesh. Is there anything too hard for Me?

Featuring

Discover more from Reformed Church of Pakistan

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

Skip to content