Islaahi Kalisiya-e-Pakistan

Tim Keller’s 5 Steps For Effective Prayer (Urdu)

David Kaywood is the Senior Associate Pastor of Eastside Community Church in Jacksonville, Florida, and the founder of the website Gospelrelevance.com. The following article is translated and published in Urdu with his permission.

مؤثر دعا کے لئے پانچ اقدامات از ٹِم کیلر

کیا آپ بہتر دعا کرنے کے کچھ طریقے یا اقدامات تلاش کر رہے ہیں؟

کبھی کبھی کوئی اقدامات نہیں ہوتے۔ ہم بہت زیادہ مایوس، تکلیف میں، بے چین اور فکرمند ، حتیٰ کہ خوفزدہ بھی ہوتے ہیں۔ اس لئے ہم کسی اقدامات کے بارے میں نہیں سوچتے۔ ہم بس اپنے ابا خدا باپ کی طرف دوڑتے ہیں اور مدد کیلئے پکارتے ہیں اور یہ بالکل ٹھیک ہے۔

لیکن بعض اوقات ایک نمونہ مددگار ہے۔ میں نے حال ہی میں دعا سے متعلق ٹم کیلر کی ایک کتاب (دعا: خدا کی ہیبت اور قربت کا تجربہ)پڑھی۔ مجھے یہ کتاب بہت پسند آئی لیکن خاص طور پر دعا کے بارے میں جو نمونہ انہوں نے آخر میں بیان کیا، وہ بہت مفید لگا۔

ان کے اور کچھ میرے الفاظ کے ساتھ، یہ وہ پانچ اقدامات ہیں جو وہ تجویز کرتے ہیں۔

پہلا۔ یاد دہانی۔ اس کا مطلب ہے ذہن میں لانا جس میں خدا سے دعا اور مناجات شامل ہے۔ کیلر کہتا ہے کہ اِس بات پر تقریباً سب کا اتفاق رائے ہے کہ دعا کا آغاز کرنے سے پہلے آپ کو یہ بات ذہن میں لانی چاہیے کہ آپ کس سے بات کرنے جا رہے ہیں، اس نے آپ کو اپنے پاس آنے کا موقع کیسے دیا ہے اور آپ اس سے کس طرح کا تعلق رکھتے ہیں۔۔۔دعا کرنے سے پہلے سوچیں۔

دوسرا۔ غوروفکر۔ دعا میں خدا کو جواب دینے کے لئے، ہمیں اس کے کلام کو سننا چاہیے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ دعا کے لیے کچھ وقت بائبل مقدس کے کسی حصے پر غور کرنے میں گزارنا تاکہ ہم اس کے ذریعے دعا کی تیاری کر سکیں۔ غور و فکر ایک باطنی جائزے اور خود سے ملاقات کا عمل ہے۔ کوئی ایک یا دو آیات یا پورا متن لیں اور اس پر غور کریں تاکہ آپ کا دل دعا کے لیے تیار ہو سکے۔

تیسرا۔ کلام سے دعا۔ کیلر کو یہ ترغیب مارٹن لوتھر سے ملی۔ اور یہ ایک ایسا قدم ہے جسے اکثر نظر انداز کیا جاتا ہے۔ بائبل مقدس پر غوروفکر کرنے کے بعد آزادانہ دعا سے پیشتر لوتھر کلام سے دعا کیا کرتا۔ لوتھر نصیحت کرتا ہے کہ ہم دعائے ربانی کی ہر ایک درخواست کو اپنے الفاظ میں بیان کریں اور اس میں اپنے دِل کی فکروں کو شامل کرلیں۔ کیلر بھی نصیحت کرتا ہے کہ ہم ہفتے میں کم از کم ایک بار ایسا کریں۔

چوتھا۔ آزادانہ دعا۔ کیلر کے مطابق آزادانہ دعا اپنے دل کو خدا کے سامنے انڈیل دینا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ ہم اپنے دل کی تمام خواہشات، درخواستیں اور فکریں خدا کے سامنے پیش کریں۔ یہ وہ دعا ہے جس سے ہم سب سے زیادہ واقف ہیں۔ یہ دعا بہت مددگار ہے کیونکہ خدا ہمارا باپ ہے اور ہم اس کے فرزند۔ جب ہم اس سے کچھ مانگتے ہیں تو وہ اسے پسند کرتا ہے۔ لیکن جے آئی پیکر ہمیں خبردار کرتا ہے کہ یہ دعا تب ہی مؤثر اور زندگی کے لئے تبدیلی بخش ہے جب اس میں محض ضروریہ زندگی کی فہرست شامل نہ ہو بلکہ ہم ہر معاملے کو خدا کے سامنے الٰہیاتی استدلال اور خود احتسابی کے ساتھ پیش کریں۔

پانچواں۔ تفکر۔ یہاں کیلر جوناتھن ایڈورڈز کی طرف اشارہ کرتا ہے جو ہماری توجہ خدا کی طرف مبذول کروا تا ہے، ایڈورڈز بیان کرتا ہے کہ تفکر ایسے لمحے ہوتے ہیں جب ہم جانتے ہیں کہ خدا قدوس ہے اور ہم اپنے دل میں محسوس کرتے ہیں کہ وہ واقعی ایسا ہے۔ لوتھر کے مطابق یہ خدا کی سچائی یا کردار کے کسی پہلو میں کھو جانے کے مترادف ہے۔ کسی بھی صورت میں، دعا ہمیشہ بہتر ہوتی ہے جب ہم اسے تمجید اور تفکر کے ساتھ ختم کریں۔

آخر میں، کیلر کہتا ہے ، ان منصوبوں سے خوفزدہ نہ ہوں۔وہ یہ بھی کہتا ہے کہ اِن اقدامات پر عمل کریں۔۔۔ بغیر اس فکر کے کہ آپ کو ہر حصے میں مخصوص تجاویز پر عمل کرنا ہے یا ہر سوال کا جواب دینا ہے۔ آپ کی دعائیہ زندگی ترقی کرے گی اور آپ کو اپنی طرف متوجہ کرے گی۔

دعا نہ صرف مددگار ہے بلکہ ضروری بھی ہے۔ یہ لازمی ہے. یہ باعث خوشی بھی ہے اور فرض معین بھی۔ ہمیں ہر دن دعا کرنی چاہیے، چاہے ہمارا دل چاہے یا نہ چاہے۔ اور حال ہی میں، جب سے میں نے کیلر کی کتاب پڑھی ہے، میں نے مذکورہ بالا نمونہ پر عمل کیا ہے اور اس کے نتیجے میں میری دعائیہ زندگی مزید بہتر ہوگئی ہے اور اور اگر آپ اس نمونے پر عمل کریں گے تو میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ آپ کی بھی دعائیہ زندگی بھی مزید بہتر ہو جائے گی۔

مصنف: ڈیوڈ کیوُڈ

مترجِم: ارسلان الحق


Discover more from Reformed Church of Pakistan

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Bible Verse of the Day

But the end of all things is at hand; therefore be serious and watchful in your prayers.

Featuring

Discover more from Reformed Church of Pakistan

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

Skip to content